• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ٹوئٹر میں فیس بک جیسے ایموجی ری ایکشنز متعارف

شائع January 23, 2020
— اے ایف پی فائل فوٹو
— اے ایف پی فائل فوٹو

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے اپنے ڈائریکٹ میسج میں فیس بک جیسے ایموجی ری ایکشنز جیسا فیچر متعارف کرادیا ہے۔

اس مقصد کے لیے ڈائریکٹ میسجز میں چیٹ ونڈو میں ہارٹ پلس کا بٹن کا اضافہ کیا گیا ہے جس پر کلک کرنے پر صارفین کے سامنے 7 ایموجی ری ایکشنز کا مینیو پوپ اپ ونڈو میں کھل جاتا ہے۔

ایمی ری ایکشنز کو ٹیکسٹ یا میڈیا میسجز میں ایڈ کیا جاسکتا ہے۔

ان ایموجیز میں کرائی، لول، سرپرائز، سیڈ، ہارٹ، فلیم، تھمب اپ اور تھمب ڈاﺅن شامل ہیں۔

فوٹو بشکریہ ٹیک کرنچ
فوٹو بشکریہ ٹیک کرنچ

تو اب ٹوئٹر صارفین اسمائیلی فیس کی بجائے ٹوئٹر ہارٹ کو استعمال کرسکیں گے۔

جہاں تک آگ والے فلیم ایموجی کا تعلق ہے تو وہ کچھ منفرد ہی سمجھا جاسکتا ہے کیونکہ ایسا فیس بک ری ایکشنز میں نہیں۔

ٹوئٹر نے یہ فیچر کافی تاخیر سے متعارف کرایا ہے حالانکہ ایپل کے آئی میسج اور فیس بک میسنجر میں ایموجی ری ایکشنز کافی عرصے سے موجود ہیں۔

تاہم اس تبدیلی سے بظاہر یہ لگتا ہے کہ ٹوئٹر خود کو فیس بک جیسا سوشل نیٹ ورک بنانے کی کوشش کررہا ہے۔

یہ فیچر جمعرات سے ڈیسک ٹاپ، اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ورژنز میں متعارف ہونا شروع ہوا ہے اور آئندہ چند روز تک تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024