• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ہواوے پی 40 سیریز کے 3 فونز متعارف کرائے جانے کا امکان

شائع January 23, 2020
— فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا
— فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا

ہواوے کا نیا فلیگ شپ فون پی 40 پریمیئم اس کمپنی کی پہلی ڈیوائس ہے جس میں بیک پر 5 کیمروں کا سیٹ اپ دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پی 40 سیریز کے فونز کو ہواوے کی جانب سے مارچ 2020 میں متعارف کرایا جارہا ہے اور حال ہی میں سامنے آنے والی لیکس کے مطابق اس فون کے ایک ورژن میں مجموعی طور پر 7 کیمرے ہوں گے۔

درحقیقت یہ پہلا اسمارٹ فون ہے جس میں مجموعی طور پر 7 کیمرے دیئے جارہے ہیں اور پی 40 پرو کے رینڈرز کے ساتھ لائیو تصاویر پہلی بار لیک ہوکر سامنے آگئی ہیں۔

اسمارٹ فونز کی تصاویر اور تفصیلات کرنے کے حوالے سے معروف ٹوئٹر صارف ایون بلاس نے پی 40 پرو کے رینڈر کو ٹوئیٹ کیا۔

پی 40 پرو — فوٹو بشکریہ ایون بلاس
پی 40 پرو — فوٹو بشکریہ ایون بلاس

گزشتہ دنوں یہ بات سامنے آئی تھی کہ ہواوے کی جانب سے پی سیریز کے 3 فلیگ شپ فونز پی 40، پی 40 پرو اور پی 40 پریمیئم متعارف کرائے جانے کا امکان ہے اور ان میں نمایاں فرق بیک پر کیمرا سیٹ اپ ہوگا۔

پی 40 پریمیئم میں بیک پر 5 جبکہ پرو ورژن میں 4 کیمرے دیئے جاسکتے ہیں، جیسا لیک تصویر میں بھی بیک پر 4 کیمرے ہی نظر آرہے ہیں، جن میں مین کیمرا 52 میگا پکسل، 40 میگا پکسل سائن کیمرا، 8 میگا پکسل پیری اسکوپ کیمرا (10 ایکس آپٹیکل زوم کے ساتھ) اور تھری ڈی ٹی او ایف سنسر یا میکرو کیمرا ہوگا۔

اس کے علاوہ ڈوئل ایل ای ڈی فلیش رئیر کیمرا سیٹ اپ کے ساتھ ہے جبکہ دائیں جانب پاور اور والیوم بٹن موجود ہیں، اس کے فرنٹ پر ڈوئل سیلفی کیمرا سیٹ پنچ ہول ڈیزائن میں دیا جائے گا۔

تمام فونز میں کمپنی کے کیرین 990 پراسیسر کو دیا جائے گا، 8 سے 12 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج، او ایل ای ڈی ڈسپلے کے ساتھ اینڈرائیڈ 10 کا اوپن سورس آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی اپنے ای ایم یو آئی انٹرفیس سے کرے گی۔

پی 40 پرو کی لائیو تصاویر چینی سوشل میڈیا سائٹ ویبو پر لیک ہوئی ہیں جس میں ڈوئل لینس ہول پنچ کیمرا دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ایجز بھی واضح طور پر مختلف ہے۔

پی 40 پرو کی لائیو امیج — فوٹو بشکریہ ویبو
پی 40 پرو کی لائیو امیج — فوٹو بشکریہ ویبو

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024