• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بھارت: خاتون کا شوہر پر 'ریپ اور تشدد' کا الزام

شائع January 23, 2020
فوٹو: شٹراسٹاک
فوٹو: شٹراسٹاک

چنائی: بھارت سے تعلق رکھنے والی بیوٹیشن اور اداکارہ نے اپنے دوسرے شوہر پر مبینہ طور پر ریپ اور تشدد کا الزام لگاتے ہوئے مقدمہ درج کرادیا۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے اپنے دوسرے شوہر پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے انہیں کئی روز کمرے میں بند رکھا، جہاں ان سے مبینہ طور پر زبردستی جنسی تعلقات قائم کیے گئے اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ اداکارہ کے جسم کے متعدد حصوں پر زخموں کے نشان تھے۔

42 سالہ بھارتی تاجر سراوانن کی 39 سالہ اہلیہ نے یہ بھی کہا کہ ان کے شوہر نے دھوکا دے کر ان سے شادی کی جبکہ شادی سے قبل اپنی پہلی اہلیہ کے حوالے سے بھی کچھ نہیں بتایا۔

مزید پڑھیں: بھارتی لڑکی نے اغوا کرکے ’ریپ‘ کرنے والے سے شادی کرلی

خاتون کے مطابق سراوانن سے پہلی ملاقات 2014 میں ہوئی تھی جب وہ ایک فلم میں کام کررہی تھیں، ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ ان کی اپنے شوہر سے طلاق کے بعد سراوانن نے ان میں دلچسپی دکھانا شروع کی، جس کے بعد ان دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔

اپنی شکایت میں اداکارہ نے یہ بھی لکھا کہ انہیں سراوانن کا برتاؤ پسند نہیں تھا، وہ نشے کی حالت میں اپنے دوستوں کے آگے انہیں رقص کرنے پر مجبور بھی کرتے تھے۔

خاتون کے مطابق ان کے شوہر انہیں گھر میں بند کرکے رکھتے تھے جس کی وجہ سے ان کا اداکاری کا کیریئر بھی ختم ہوگیا۔

اپنی شکایت میں انہوں نے مزید بتایا کہ 2016 میں سراوانن کی پہلی شادی کا انکشاف ہوا جس کے بعد انہوں نے ان کا گھر چھوڑ دیا۔

تاہم بچوں کی جانب سے زور دینے پر انہیں مجبوری میں سراوانن کے ساتھ واپس رہنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: والد سمیت 4 افراد کا لڑکی کے ساتھ ’ریپ‘

اداکارہ نے شوہر پر یہ الزام بھی لگایا کہ ان کے والدین کی جانب سے شادی کے موقع پر دیے گئے سونے اور پیسے پر بھی سراوانن نے قبضہ کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق خاتون کا کہنا تھا کہ سراوانن نے ان کے ساتھ زبردستی جنسی تعلقات قائم کیے جبکہ ان کی نامناسب ویڈیوز بھی بنائیں اور انہیں سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

انہوں نے اپنے شوہر کے دوستوں پر بیٹے پر حملہ کرنے کا بھی الزام لگایا۔

علاوہ ازیں پولیس نے سراوانن اور ان کے ساتھیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی اور انہیں پوچھ گچھ کے لیے طلب بھی کرلیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024