• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

3 برسوں میں پاکستان کی سیکیورٹی بہت بہتر ہوئی، جرمن و فرانسیسی سفرا

شائع January 22, 2020 اپ ڈیٹ January 23, 2020
تصویر میں برن ہارڈ شلیگیگ (دائیں) اور مارک بغیتی (بائیں) جانب موجود ہیں — فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر
تصویر میں برن ہارڈ شلیگیگ (دائیں) اور مارک بغیتی (بائیں) جانب موجود ہیں — فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

پاکستان میں تعینات فرانس اور جرمنی کے سفرا نے پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی ٹریول ایڈوائزری (سفری ہدایات) کو مزید بہتر (آسان) بنائیں گے۔

نجی چینل 'جیو نیوز' کے پروگرام 'کیپیٹل ٹاک' میں بات کرتے ہوئے فرانس کے سفیر مارک بغیتی اور جرمنی کے سفیر برن ہارڈ شلیگیگ نے گزشتہ 3 برس میں پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال کو ماضی کے مقابلے میں بہت بہتر قرار دیا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کی فوجی سربراہان سے ملاقات، سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

سیکیورٹی سے متعلق سوال کے جواب میں فرانسیسی سفیر نے کہا کہ 'پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال میں مثبت بیش رفت آئی ہے اور اسی بنیاد پر ہم نے اپنی ٹریول ایڈوائزری کو آسان بنایا ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'ہم پہلے بھی دو مرتبہ ٹریول ایڈوائزری کو بہتر بنا چکے ہیں'۔

مارک بغیتی نے امید ظاہر کی کہ اگلے چند برس میں ایک مرتبہ پھر اپنی ٹریول ایڈوائزری کو مزید آسان بنادیں گے۔

فرانسیسی سفیر نے کہا کہ گزشتہ 3 برس کے دوران پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال میں بہت بہتری آئی جبکہ اگلے 5 برس میں مزید بہتری آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ 'میں پاکستان میں ہر جگہ نہیں گیا لیکن جہاں گیا خود کو بالکل محفوظ محسوس کیا۔'

مزید پڑھیں: وزیر اعظم کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ

جب سیکیورٹی کی صورتحال سے متعلق سوال جرمن سفیر برن ہارڈ شلیگیگ سے کیا گیا تو انہوں نے فرانسیسی سفیر کے بیان کی تائید کی۔

انہوں نے کہا کہ مجموعی طورپر سیکیورٹی کی صورتحال میں بہت بہتری آئی ہے اگرچہ چند جگہوں پر مسائل ہیں لیکن ہم نے حال ہی میں جرمن شہریوں کے لیے اپنی سفری ہدایت نامے کا پھر سے جائزہ لیا۔

پاک ۔ بھارت کشیدگی کو کم کرنے سے متعلق سوال پر فرانسیسی سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے تمام مسائل کا حل مذاکرات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بعض اوقات مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا بھی کٹھن ہوتا ہے لیکن اس کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024