• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

شاہی حیثیت سے علیحدگی کے بعد شہزادہ ہیری اہل خانہ سمیت کینیڈا منتقل

شائع January 22, 2020
شہزادہ ہیری 21 جنوری کو کینیڈا منتقل ہوئے—فوٹو: وائر امیج
شہزادہ ہیری 21 جنوری کو کینیڈا منتقل ہوئے—فوٹو: وائر امیج

شاہی حیثیت سے علیحدگی کے چند دن بعد ہی شہزادہ ہیری مستقل طور پر رہائش کے لیے کینیڈا پہنچ گئے تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ وہ کس حیثیت میں مستقل طور پر وہاں رہائش اختیار کریں گے۔

شہزادہ ہیری کی اہلیہ سابق اداکارہ میگھن مارکل اور ان کا شیر خوار بیٹا آرچی پہلے ہی کینیڈا میں موجود ہیں۔

شہزادہ ہیری اپنی اہلیہ اور بیٹے سمیت گزشتہ ماہ دسمبر میں کرسمس سے قبل کینیڈا منتقل ہوگئے تھے اور ان کی اہلیہ اور بیٹا ابھی تک وہیں موجود ہیں تاہم شہزادہ ہیری خود شاہی حیثیت سے علیحدگی کے معاملات حل کرنے کے لیے برطانیہ آئے تھے۔

کینیڈین نشریاتی ادارے ’گلوبل نیوز‘ کے مطابق شہزادہ ہیری شاہی حیثیت سے دستبرداری کے تمام معاملات 19 جنوری 2020 کے طے کرنے کے بعد 21 جنوری کو کینیڈا پہنچے۔

جوڑنے نے 31 جنوری کو شاہی حیثیت سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا—فائل فوٹو: اے ایف پی
جوڑنے نے 31 جنوری کو شاہی حیثیت سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا—فائل فوٹو: اے ایف پی

شہزادہ ہیری کی اہلیہ اور ان کا بیٹا کینیڈین شہر وینکور میں رہائش پذیر ہیں اور امکان ہے کہ جوڑا کئی ماہ تک یہیں رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی شاہی جوڑے کا شاہی حیثیت چھوڑنے کا اعلان

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ جوڑا مستقل بنیادوں پر کینیڈا میں رہے گا یا ہر 6 ماہ بعد برطانیہ جاکر وہاں کچھ وقت گزارنے کے بعد پھر کینیڈا آئے گا، کیوں کہ ابھی تک جوڑے کی کینیڈا میں مستقل رہائش کے حوالے سے شاہی خاندان اور کینیڈین حکام کے درمیان کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔

رپورٹس کے مطابق شہزادہ ہیری کے پاس نہ تو کینیڈین شہریت ہے اور نہ ہی ان کے پاس مستقل بنیادوں پر وہاں رہنے کے لیے کوئی ویزا ہے۔

ملکہ برطانیہ نے بھی شاہی جوڑے کے شاہی حیثیت سے دستبرداری کے فیصلے کی حمایت کی—فوٹو: رائٹرز
ملکہ برطانیہ نے بھی شاہی جوڑے کے شاہی حیثیت سے دستبرداری کے فیصلے کی حمایت کی—فوٹو: رائٹرز

گلوبل نیوز کے مطابق شہزادہ ہیری اپنے اہل خانہ سمیت سیاحتی ویزا پر 6 ماہ تک مسلسل کینیڈا میں رہ سکتے ہیں تاہم بعد ازاں انہیں اپنا ویزا دوبارہ لینا پڑے گا یا پھر وہ 2 سالہ ملازمت کے ویزا پر کینیڈا میں رہ سکتے ہیں۔

ابتدائی طور پر شہزادہ ہیری کو ویزا پر ہی کینیڈا میں رہنا پڑے گا جس کے بعد ہی وہ مستقل شہریت کی درخواست دے سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ملکہ برطانیہ نے شہزادہ ہیری کی شاہی حیثیت سے دستبرداری کی حمایت کردی

خیال کیا جا رہا ہے کہ شہزادہ ہیری اہلیہ اور بچے سمیت 6 ماہ کینیڈا میں گزارنے کے بعد واپس برطانیہ جائیں گے اور وہاں کچھ وقت گزارنے کے بعد واپس کینیڈا آئیں گے اور وہ اسی طرح بقیہ زندگی گزاریں گے۔

شہزادہ ہیری نے رواں ماہ 13 جنوری کو شاہی حیثیت سے دستبرداری کا اعلان کرتے وقت بھی کہا تھا کہ وہ اپنی بقیہ زندگی شمالی امریکا کے ملک یعنی کینیڈا یا برطانیہ میں گزاریں گے۔

ملکہ برطانیہ کے مطابق اچھا ہوتا کہ ہیری اور ان کی اہلیہ مستقل طور پر شاہی خاندان کا حصہ رہتے —فائل فوٹو: رائٹرز
ملکہ برطانیہ کے مطابق اچھا ہوتا کہ ہیری اور ان کی اہلیہ مستقل طور پر شاہی خاندان کا حصہ رہتے —فائل فوٹو: رائٹرز

دوسری جانب برطانوی میڈیا میں یہ خبریں بھی ہیں کہ شہزادہ ہیری اس وقت کینیڈا کی مستقل شہریت لینے کے اہل نہیں۔

برطانوی اخبار ’دی میٹرو‘ کے مطابق کینیڈین قانون کے تحت دوسرے ملک کے اس شہری کو ہی مستقل شہریت دی جا سکتی ہے جو یونیورسٹی تک پڑھا ہوا ہو اور اسے ملازمت کا اچھا خاصا تجربہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں: شہزادہ ہیری اور میگھن کی شاہی حیثیت کے خاتمے کا باقاعدہ اعلان

رپورٹ کے مطابق اگرچہ شہزادہ ہیری کا شمار دنیا کے معروف اور متاثر ترین افراد میں ہوتا ہے تاہم اس باوجود انہیں کینیڈین شہریت حاصل کرنے میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کو ایک بیٹا ہے—فائل فوٹو: اے ایف پی
شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کو ایک بیٹا ہے—فائل فوٹو: اے ایف پی

تاہم ماہرین کا کہنا تھا کہ برطانوی شاہی محل اور برطانوی حکومت کے کینیڈین حکومت کے مذاکرات سے شہزادہ ہیری کو مستقل شہریت مل سکتی ہے تاہم تاحال شاہی محل نے ایسا عندیہ نہیں دیا کہ وہ شہزادہ ہیری کی رہائش کے حوالے سے کینیڈین حکومت سے مذاکرات کرے گا۔

شہزادہ ہیری کی کینیڈا میں مستقل شہریت کے حوالے سے کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو بھی کہہ چکے ہیں کہ ابھی شہزادے کے مستقل طور پر کینیڈا میں رہنے سے متعلق معاملات طے ہونا باقی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’یہ طے ہونا باقی ہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن کے کینیڈا میں اخراجات کون ادا کرے گا‘

خیال رہے کہ شہزادہ ہیری نے 13 جنوری کو شاہی حیثیت سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ملکہ برطانیہ نے 13 جنوری کو شاہی محل میں اجلاس طلب کیا تھا اور انہوں نے شہزادہ ہیری کے فیصلے کی حمایت کی تھی۔

بعد ازاں 19 جنوری کو اچانک شاہی محل نے ملکہ برطانیہ کا بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ شہزادہ ہیری اب شاہی حیثیت سے کام نہیں کر سکیں گے۔

شاہی محل کی جانب سے اچانک اور جلد شاہی حیثیت ختم کیے جانے پر شہزادہ ہیری نے 20 جنوری کو برطانیہ میں ایک تقریب میں خطاب کے دوران حیرانی کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ انہیں امید نہیں تھی کہ اتنا جلدی سب کچھ ہوجائے گا۔

میگھن مارکل اور ہیری نے مئی 2019 میں شادی کی تھی—فائل فوٹو: اے ایف پی
میگھن مارکل اور ہیری نے مئی 2019 میں شادی کی تھی—فائل فوٹو: اے ایف پی

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024