• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

آرسینل کلب کے فین پاکستانی جوڑے نے نئی مثال قائم کردی

شائع January 22, 2020 اپ ڈیٹ January 27, 2020
آرسینل کی نمائندگی کرنے والے جرمن فٹبالر میسٹ اوزل نے بھی نوبیاہتا جوڑے کو مبارکباد دی— فوٹو بشکریہ آرسینل
آرسینل کی نمائندگی کرنے والے جرمن فٹبالر میسٹ اوزل نے بھی نوبیاہتا جوڑے کو مبارکباد دی— فوٹو بشکریہ آرسینل

دنیا بھر میں کھیلوں کے دلدادہ شائقین اپنی پسندیدہ ٹیم اور کھلاڑی سے مختلف طریقوں سے عقیدت اور محبت کا اظہار کرتے ہیں جس کی ہم ماضی میں کئی مثالیں دیکھ چکے ہیں۔

اسی طرح کا ایک واقعہ ہمیں حال ہی میں دیکھنے کو ملا جب پاکستانی جوڑے نے مشہور انگلش فٹبال کلب آرسینل کے لیے اپنی پسندیدگی کا کچھ اس طرح سے اظہار کیا جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

ہم نے کھیل کی دنیا میں بڑے بڑے فین دیکھے ہیں لیکن یہ پاکستانی جوڑا آرسینل کا اتنا بڑا فین نکلا کہ اپنی شادی کی تقریب میں بھی فٹبال کلب کو نہیں بھولا اور ایک بینر تھام کر تصویر اور ویڈیو بنوائی۔

یہ بات آرسینل کو اتنی پسند آئی کہ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس ویڈیو کو شیئر کیا جسے 16ہزار لوگ اب تک لائیک کر چکے ہیں جبکہ ڈیڑھ ہزار لوگوں نے تبصرے کرنے کے ساتھ ساتھ 600 لوگوں نے شیئر بھی کیا۔

آرسینل نے پاکستانی جوڑے انعام الحق اور عروج طلعت خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کے اسٹار میسٹ اوزل اسے ضرور پسند کریں گے۔

میسٹ اوزل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس نوبیاہتا جوڑے کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024