• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

وزیراعظم عمران خان 'عالمی اقتصادی فورم' میں شرکت کیلئے ڈیووس پہنچ گئے

شائع January 21, 2020
وزیر اعظم عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی سیشن سے خطاب کریں گے — فائل فوٹو / عمران خان فیس بک پیج
وزیر اعظم عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی سیشن سے خطاب کریں گے — فائل فوٹو / عمران خان فیس بک پیج

وزیر اعظم عمران خان عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لیے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس پہنچ گئے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد، معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز ذوالفقار عباس بخاری اور معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

وزیر اعظم عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی سیشن سے خطاب کریں گے۔

عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر وزیر اعطم عمران خان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت دیگر عالمی رہنماﺅں سے غیر رسمی ملاقاتیں بھی کریں گے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم کے کارپوریٹ، کاروباری، ٹیکنالوجی اور فنانس سمیت بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے نمائندوں کے ساتھ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کی جانب سے گزشتہ روز جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ عالمی اقتصادی فورم کے بانی اور ایگزیکٹو چیئرمین کلاز شواب نے وزیر اعظم عمران خان کو عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کا اجلاس 21 جنوری کو شروع ہوگا اور 23 جنوری تک جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: خبردار کرتا ہوں! اقوام متحدہ کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلائے، وزیراعظم

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ عالمی اقتصادی فورم کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہونے والے رواں برس کے اجلاس کا موضوع ’اسٹیک ہولڈرز برائے مربوط و پائیدار دنیا‘ رکھا گیا ہے۔

فورم سے سیاسی رہنما، بزنس ایگزیکٹوز، بین الاقوامی اداروں کے سربراہان اور سول سوسائٹی کے نمائندے عصر حاضر کے اقتصادی، جیو پولیٹیکل، سماجی اور ماحولیاتی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان پاکستان کے وژن اور معیشت، امن و استحکام، تجارت، بزنس اور سرمایہ کاری کے مواقع سے متعلق پاکستان کی کامیابیوں سے آگاہ کریں گے۔

عمران خان ڈیووس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورت حال کو بھی اجاگر کریں گے اور اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر پاکستان کے نکتہ نظر پر بھی روشنی ڈالیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024