• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ہواوے کی بین الاقوامی پیمنٹ سروس پاکستان میں متعارف

شائع January 21, 2020
— فوٹو بشکریہ ہواوے
— فوٹو بشکریہ ہواوے

ہواوے نے نیشنل بینک آف پاکستان اور یونین پے انٹرنیشنل کے اشتراک سے پاکستان میں اپنی موبائل والٹ سروس (پیمنٹ سروس) متعارف کرادی ہے۔

ہواوے پے نامی یہ سروس اس سے پہلے چین، روس اور ہانگ کانگ میں متعارف ہوئی تھی اور پاکستان چوتھا ملک ہے جہاں اسے پیش کیا گیا۔

ہواوے یا آنر اسمارٹ فونز استعمال کرنے والے ایسے صارفین جو نیشنل بینک یونین پے ورچوئل کارڈ رکھتے ہیں، ہوہ ہواوے ایپ گیلری سے ہواوے والٹ ایپ کو ڈاﺅن لوڈ کرکے اسے ادائیگیوں کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔

اس سروس کو سب سے پہلے اگست 2016 میں ہواوے اور یونین پے نے چین میں متعارف کرایا اور اب چینی کمپنی نے پاکستان میں اسے پیش کرتے ہوئے اسے ایک اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔

کمپنی کے مطابق ہواوے پے ہواوے یا آنر اسمارٹ فونز سے ادائیگیوں کا آسان اور محفوظ طریقہ کار ہے جو کہ کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کی جگہ لے گا، جس کے لیے ہواوے والٹ میں نیشنل بینک کارڈ کا اضافہ کرنا ہوگا جبکہ ادائیگی یونین پے کیو آر کوڈ کے ذریعے ہوگی۔

فوٹو بشکریہ ہواوے
فوٹو بشکریہ ہواوے

فلیگ شپ فونز کے لیے مستقبل قریب میں ہواوے پے سے ادائیگیوں کو زیادہ آسان بنایا جائے گا اور کانٹیکٹ لیس ادائیگیاں کی جاسکیں گی۔

اس حوالے سے ہواوے موبائل سروسز (ایم ای اے) کے مینجنگ ڈائریکٹر ایڈم شیاﺅ نے کہا 'نیشنل بینک آف پاکستان اور یونین پے انٹرنیشنل کے ساتھ مل کر ہم ہواوے پے کو پاکستان میں متعارف کرانے پر بہت پرجوش ہیں، ہواوے موبائل سروسز جدید ترین ٹیکنالوجیز اور سروسز کو عالمی صارفین تک پہنچانے کا عزم رکھتی ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ٹیکنالوجی کی جدت سے سہولت حاصل ہوسکے'۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024