• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

'لندن نہیں جاؤں گا' کی کاسٹ میں ایک اور اداکار شامل

شائع January 21, 2020
فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کے نامور ہدایت کار ندیم بیگ اس وقت اپنی فلم 'لندن نہیں جاؤں گا' پر کام کررہے ہیں جس کی کاسٹ میں اب ایک اور اداکار شامل ہوچکے ہیں۔

اداکار گوہر رشید ویسے ہی رواں سال دو فلموں میں کام کرتے نظر آئیں گے جن میں 'دی لیجنڈز آف مولا جٹ' اور 'منی بیک گارنٹی' شامل ہیں۔

اور اب وہ ندیم بیگ کی فلم 'لندن نہیں جاؤں گا' کی کاسٹ کا بھی حصہ بن چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: ’لندن نہیں جاؤں گا‘ ہمایوں سعید اور مہوش کی رومانوی کہانی

ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے اداکار نے انکشاف کیا کہ 'میں اب اپنے کیریئر میں کامیڈی اداکاری کرنے کی بھی کوشش کررہا ہوں، فلم میں میرا کردار ہمایوں سعید کے کردار کا بہترین دوست بنے گا، میرے کردار کی کوشش ہوگی کہ جو بھی اس کا بہترین دوست کرنا چاہے وہ کام فوری ہوجائے'۔

اداکار کے مطابق ان کا کردار بولی وڈ فلم 'منا بھائی ایم بی بی ایس' میں موجود 'سرکٹ' کے کردار جیسا ہوگا۔

خیال رہے کہ فلم 'لندن نہیں جاؤں گا' کی کاسٹ میں ہمایوں سعید کے علاوہ مہوش حیات اور کبریٰ خان بھی شامل ہیں۔

گوہر رشید نے مزید بتایا کہ 'کبریٰ اور میں ایک دوسرے کے بہت اچھے دوست ہیں، ہم دونوں ایک ساتھ پہلی بار کام کرتے نظر آئیں گے اور ہم دونوں ہی بہت پرجوش بھی ہیں، یہ ایک ایسی فلم ہوگی جسے پوری فیملی ساتھ بیٹھ کر دیکھ سکے اور محظوظ ہو'۔

ہمایوں سعید اور مہوش حیات نے پنجاب نہیں جاؤں گی میں مرکزی کردار نبھایا — فوٹو: اسکرین شاٹ
ہمایوں سعید اور مہوش حیات نے پنجاب نہیں جاؤں گی میں مرکزی کردار نبھایا — فوٹو: اسکرین شاٹ

اداکار نے انکشاف کیا کہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز رواں سال فروری میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ’جوانی پھر نہیں آنی‘ کے بعد ہمایوں سعید اور واسع چوہدری کی فلم ’نرم گرم‘

واضح رہے کہ 'لندن نہیں جاؤں گا' کا اسکرپٹ خلیل الرحمٰن قمر نے تحریر کیا، اس فلم کی ہدایات ندیم بیگ دیں گے جبکہ پروڈکشن ہمایوں سعید کی کمپنی 'سکس سگما' کرے گی۔

فلم رواں سال عیدالضحیٰ کے موقع پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

یاد رہے کہ 'لندن نہیں جاؤں گا' 2017 کی کامیاب فلم 'پنجاب نہیں جاؤں گی' کا سیکوئل ہے۔

اس فلم میں ہمایوں سعید، مہوش حیات، عروہ حسین اور احمد علی بٹ نے اہم کردار نبھائے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024