• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

شادی سے کچھ روز قبل دلہا، دلہن کے والدین 'گھر سے بھاگ گئے'

شائع January 21, 2020
فوٹو: شٹراسٹاک
فوٹو: شٹراسٹاک

ایسا تو شاید کسی بولی وڈ فلم میں ہی دکھایا گیا ہوگا کہ عین شادی کے موقع پر دلہا کے والد اور دلہن کی والدہ اپنی ماضی کی محبت کو یاد کرتے ہوئے ایک ساتھ گھر سے بھاگ گئے لیکن اب ایسا اصل زندگی میں بھی ہوچکا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے شہر سورت سے تعلق رکھنے والے لڑکا اور لڑکی کی شادی کا خواب اس وقت ٹوٹ گیا جب ان کے والدین شادی سے کچھ روز قبل ہی گھر سے لاپتہ ہوگئے۔

ایک ہی برادری سے تعلق رکھنے والے دلہا اور دلہن اپنی منگنی کے بعد گزشتہ ایک سال سے اپنی شادی کی تیاریاں کررہے تھے جبکہ رواں سال فروری میں اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز بھی کرنے والے تھے۔

مزید پڑھیں: ہزاروں بھارتی خواتین کا شادی کے نام پر جنسی و جذباتی استحصال

تاہم شادی سے ایک ماہ قبل دلہا کے 48 سالہ والد اور دلہن کی 46 سالہ والدہ گھر سے غائب ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق دلہا کے والد ایک ٹیکسٹائل برنس مین ہیں جو دلہن کی والدہ کو جوانی کے دنوں سے جانتے تھے، یہ دونوں پڑوسی ہونے کے ساتھ ساتھ اچھے دوست بھی تھے۔

دونوں خاندانوں سے تعلق رکھنے والے ایک رشتہ دار کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ 'یہ دونوں ایک سوسائٹی میں رہتے تھے اس لیے بچپن سے ہی اچھی طرح ایک دوسرے کو جانتے بھی تھے، کچھ رشتہ داروں کا یہ بھی ماننا تھا کہ جوانی میں یہ دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے تاہم بعدازاں دلہن کی والدہ کی منگنی کہیں اور ہوگئی تھی'۔

دلہا کے والد رواں سال 10 جنوری کو اپنے گھر سے لاپتہ ہوئے جبکہ اس ہی روز خاتون نے بھی اپنا گھر چھوڑ دیا۔

خاندان کو شک ہے کہ یہ دونوں ایک ساتھ گھر سے فرار ہوئے ہیں۔

ان دونوں کو فرار ہوئے 10 روز سے زائد گزر چکے ہیں جس کی وجہ سے ان کے خاندان کو سخت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

فرار ہونے والے جوڑے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جس پر صارفین کا ملتا جلتا رد عمل سامنے آرہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024