• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

سام سنگ کا پہلا 16 جی بی ریم والا فلیگ شپ فون

شائع January 20, 2020
گلیکسی ایس 20 الٹرا — فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا
گلیکسی ایس 20 الٹرا — فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا

سام سنگ کے نئے فلیگ شپ فون گلیکسی ایس 20 کی آمد میں ابھی لگ بھگ 3 ہفتے باقی ہیں مگر اس کے حوالے سے افواہیں اور اطلاعات مسلسل سامنے آرہی ہیں۔

2020 کے شروع میں متعارف کرائے جانے والا ایس سیریز کا یہ نیا فون 3 مختلف ورژن میں متعارف ہوگا اور افواہوں کے مطابق تینوں ہی فائیو جی ٹیکنالوجی کو سپورٹ کریں گے۔

مگر ایک نئی لیک کے مطابق گلیکسی ایس 20 کا ایک ورژن دنیا کے دیگر اسمارٹ فونز سے بالکل مختلف ہوگا کیونکہ اس میں 16 جی بی ریم دی جائے گی۔

گلیکسی ایس 20 الٹرا کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ دنیا کا پہلا اسمارٹ فون ہوگا جس میں 16 جی بی ریم دی جائے گی۔

اکثر افراد تو 4 سے 8 جی بی ریم پر بھی خوش رہتے ہیں کیونکہ یہ بھی سافٹ وئیر کی رفتار مستحکم رکھنے کے لیے کافی ثابت ہوتا ہے مگر 16 جی بی ریم تو اکثر کمپیوٹرز سے بھی زیادہ ہے۔

یہ فون 12 سے 16 جی بی ریم کے آپشنز کے ساتھ ہوگا جبکہ 5000 ایم اے ایچ بیٹری 45 واٹس فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ ہوگی جو کہ صفر سے 100 فیصد چارج 74 منٹ میں ہوسکے گی۔

اس فون میں 6.9 انچ ڈسپلے دیا جائے گا جو کہ 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ ہوگا، 128 سے 512 جی بی اسٹوریج جس میں ایس ڈی کارڈ سے ایک ٹی بی تک اضافہ ہوسکے گا۔

جہاں تک کیمرا سسٹم کی بات ہے تو یہ اس کا سب سے نمایاں فیچر ہے کیونکہ اس میں 108 میگا پکسل مین کیمرا 100 ایکس ڈیجیٹل زوم کے ساتھ دیا جائے گا، اس کے علاوہ 48 میگا پکسل ٹیلی فوٹو، 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور ٹی او ایف کیمرے دیئے جائیں گے۔

یہ دنیا کا پہلا فون ہوگا جس میں فرنٹ پر 40 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا جارہا ہے جو کہ پنچ ہول ڈیزائن میں دیا جائے گا۔

گلیکسی ایس 20 کے تینوں فونز 11 فروری کو سان فرانسسکو میں ایک ایونٹ کے دوران متعارف کرائے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024