• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

عدنان صدیقی کے ساتھ تصویر شیئر کرنا زینب عباس کو مہنگا پڑ گیا

شائع January 19, 2020 اپ ڈیٹ January 23, 2020
زینب عباس کوکئی افراد نے تنقید کا نشانہ بنایا—فوٹو: ٹوئٹر
زینب عباس کوکئی افراد نے تنقید کا نشانہ بنایا—فوٹو: ٹوئٹر

گزشتہ برس نومبر میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اسپورٹس اینکر زینب عباس کو پاکستانی اداکار عدنان صدیقی کے ساتھ تصویر کھچوانا مہنگا پڑ گیا اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

زینب عباس نے عدنان صدیقی کے ساتھ کھچوائی گئی تصویر کو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے پاکستان سپر لیگ اور اداکار کے ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کی آخری قسط کا ذکر کیا تھا۔

زینب عباس نے تصویر شیئر کرتے ہوئے عدنان صدیقی کا ’میرے پاس تم ہو‘ کے ڈرامے کے کردار کا نام ’شہوار‘ بھی لکھا۔

اسپورٹس اینکر کی جانب سے عدنان صدیقی کو ’شہوار‘ مخاطب کرنا اور ان کے ڈرامے ’میرے پاس ہو تم‘ کا ذکر کرنا مہنگا پڑ گیا اور کئی لوگوں نے ان کا مذاق اڑاتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

کئی لوگوں نے ان پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ اب وہ ’میرے پاس تم ہو‘ کی کردار ’مہوش‘ بننے جا رہی ہیں۔

خیال رہے کہ ’میرے پاس تم ہو‘ میں مہوش ایک غریب گھرانے کی شادی شدہ خاتون ہوتی ہیں جو پیسوں کی لالچ میں اپنے شوہر کو دھوکا دے کر ان سے طلاق لے کر امیر شخص 'شہوار' سے تعلقات استوار کرکے ان سے شادی کرنے کی خواہش مند ہوتی ہے۔

زینب عباس نے تصویر شیئر کرتے ہوئے عدنان صدیقی کو شہوار بھی لکھا—فوٹو: ٹوئٹر
زینب عباس نے تصویر شیئر کرتے ہوئے عدنان صدیقی کو شہوار بھی لکھا—فوٹو: ٹوئٹر

دونوں کی شادی سے قبل ہی امیر شخص شہوار کی پہلی اہلیہ امریکا سے واپس آجاتی ہیں اور مہوش کو بے عزت کرکے اپنے امیر شوہر کو جیل بھجوا دیتی ہیں۔

ڈرامے میں ’شہوار‘ کے برے مگر امیر شخص کا کردار عدنان صدیقی جب کہ مہوش کا کردار عائزہ خان نے ادا کیا اور اس ڈرامے کی آخری 2 قسطیں 25 جنوری کو ٹی وی سمیت سینما گھروں پر پیش کی جائیں گی۔

اسی ڈرامے کے اختتام کی مناسبت سے ہی زینب عباس نے عدنان صدیقی کو شہوار کہہ کر ان کے ساتھ تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی مگر انہیں یہ سب کرنا مہنگا پڑ گیا اور لوگوں نے ان کا بری طرح مذاق اڑایا۔

زینب عباس کی تصویر پر ایک شخص نے کمنٹ کیا کہ ’خیال کریں کہیں یہ آپ کو بھی نہ اڑا لے جائے‘۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’اس کا مطلب ہے کہ آج پھر شہوار گیا‘، ایک نے لکھا کہ ’وہ مہوش کی طرح دکھائی دے رہی ہیں'۔

ایک اور صارف نے زینب عباس کی تصویر پر شیئر کرتے ہوئے انہیں مشورہ دیا کہ وہ شہوار جیسے لوگوں سے پرہیز کریں۔

ایک اور صارف نے زینب عباس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ احتیاط کریں کیوں کہ ان کی حال ہی میں شادی ہوئی ہے'۔

بعض افراد نے زینب عباس کی تصویر پر زیادہ سخت اور نامناسب کمنٹس بھی کیے اور کہا کہ اب وہ بھی میرے پاس تم ہو کی مہوش کی طرح شوہر سے طلاق لیں گی۔

ایک اور صارف نے بھی ’میرے پاس تم ہو‘ ڈرامے کا ذکر کیا اور کہا یہ دانش کا گھر برباد کرنے کے بعد بھی انسان نہیں بنا اور اب آپ کے پیچھے پڑا ہوا ہے۔

زینب عباس کی تصویر پر کرکٹ تجزیہ نگار مظہر ارشد نے بھی ان کی تصویر کی تعریف کی اور ساتھ ہی مذاق مذاق میں انہیں احتیاط کرنے کی تجویز بھی دی، جس پر اسپورٹس اینکر نے بھی تجزیہ کار کو کرارا جواب دیا کہ ’وہ میرے پاس تم ہو کی مہوش نہیں‘۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024