• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

دورہ پاکستان کیلئے بنگلہ دیش کے ٹی20اسکواڈ کا اعلان، تمیم کی واپسی

شائع January 18, 2020 اپ ڈیٹ January 23, 2020
تمیم اقبال کی 6ماہ کے طویل عرصے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے— فائل فوٹو: اے پی
تمیم اقبال کی 6ماہ کے طویل عرصے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے— فائل فوٹو: اے پی

بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا ہے جس کے لیے محموداللہ کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے اور تجربہ کار تمیم اقبال کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

24جنوری سے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہونے والی سیریز کے لیے بنگلہ دیش نے محموداللہ کو کپتان برقرار رکھا ہے۔

مزید پڑھیں: مشفیق اور بنگلہ دیش کوچنگ اسٹاف کے 5اراکین دورہ پاکستان سے دستبردار

بنگلہ دیش نے بھارت کے خلاف گزشتہ سال 1-2 سے سیریز ہارنے والی ٹیم میں متعدد تبدیلیاں کرتے ہوئے ابو حیدر، عرفات سنی جونیئر، مصدیق حسین اور تیج الاسلام کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔

گزشتہ ماہ جولائی میں آخری مرتبہ بنگلہ دیش کی نمانئدگی کرنے والے تمیم اقبال کی بھی 6ماہ سے بھی طویل عرصے کے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ تجربہ کار بلے باز مشفیق الرحیم اپنے اہلخانہ کے تحفظات کے سبب دورہ پاکستان سے دستبردار ہو چکے ہیں۔

آف اسپنر مہدی حسن، بلے باز نجم الحسن شانتو اور روبیل حسین کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش سے ٹی20 سیریز: 7 تبدیلیوں کے ساتھ قومی ٹیم کا اعلان

پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے بنگلہ دیش کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

محمد محموداللہ(کپتان)، تمیم اقبال، سومیا سرکار، محمد نعیم، نجم الحسن شانتو، لٹن داس، محمد متھن، عفیف حسین، مہدی حسن، امین الاسلام، مستفیض الرحمان، شفیع الاسلام، الامین حسین، روبیل حسین اور حسن محمود۔

بنگلہ دیش کی ٹیم دو مرحلوں میں پاکستان کا دورہ کرے گی جس میں تین ٹی20، دو ٹیسٹ اور ایک ون ڈے میچ کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پاک-بنگلہ دیش سیریز کیلئے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی20 میچ 24 جنوری کو لاہور میں کھیلا جائے گا جس کے بعد قذافی اسٹیڈیم 25 اور 27 جنوری کو بھی ٹی20 میچز کی میزبانی کرے گا۔

اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 7 سے 11 فروری تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد بنگلہ دیش کی ٹیم وطن واپس لوٹ جائے گی اور پاکستان میں 20 فروری سے پاکستان سپر لیگ کا آغاز ہو جائے گا۔

پاکستان سپر لیگ کے اختتام پر بنگلہ دیش کی ٹیم اپریل میں دوبارہ پاکستان کا دورہ کرے گی جہاں سیریز کا واحد ون ڈے میچ 3 اپریل کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024