• KHI: Fajr 5:24am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 4:59am Sunrise 6:22am
  • ISB: Fajr 5:06am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:24am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 4:59am Sunrise 6:22am
  • ISB: Fajr 5:06am Sunrise 6:31am

ٹریژری بلز میں غیر ملکی سرمایہ کاری 2 ارب 20 کروڑ ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی

شائع January 18, 2020
ٹریژری بل کی حالیہ نیلامی 15 جنوری کو ہوئی تھی—تصویر: شٹر اسٹاک
ٹریژری بل کی حالیہ نیلامی 15 جنوری کو ہوئی تھی—تصویر: شٹر اسٹاک

اسلام آباد: پاکستان کو رواں مالی سال کے دوران ٹریژری بلز میں 2 ارب 22 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی ریکارڈ غیر ملکی سرمایہ کاری موصول ہوئی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ٹریژری بل کی حالیہ نیلامی 15 جنوری کو ہوئی تھی جس کے ذریعے 53 کروڑ 79 لاکھ ڈالر حاصل ہوئے جو اب تک کسی واحد نیلامی کی سب سے بڑی رقم ہے اس بات کی تصدیق اسٹیٹ بینک نے بھی کی۔

جہاں تیزی سے ہونی والی غیر ملکی سرمایہ کاری حکومت کے ذخائر بہتر بنانے میں معاون ہے وہیں اس نے تجزیہ کاروں اور ماہرینِ معاشیات کے درمیان بحث کو بھی جنم دے دیا ہے، جن میں سے کچھ کا خیال ہے کہ سرمایہ کاری کے یہ رقم ایک جھٹکے میں ملک سے باہر جاسکتی ہے جو ملک کی معیشت کے لیے تباہ کن ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا ٹریژری بلز اور انویسٹمنٹ بانڈز سے 67 کھرب روپے اکٹھے کرنے کا منصوبہ

حکومت نے 15 جنوری کی نیلامی کے دوران 11 کھرب روپے وصول کیے لیکن ٹریژری بلز کے ذریعے 2 کھرب 74 ارب روپے اکٹھے ہوئے۔

اسٹیٹ بینک سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ٹریژری بلز میں 95 فیصد سرمایہ کاری امریکا اور برطانیہ کی جانب سے کی گئی اور 53 کروڑ 79 لاکھ ڈالر کی مجموعی سرمایہ کاری میں سے 45 کروڑ 67 لاکھ ڈالر برطانیہ اور 75 کروڑ 83 لاکھ ڈالر امریکا سے آئے۔

یوں رواں مالی سال کے دوران برطانیہ سے کی جانے والی سرمایہ کاری ایک ارب 39 کروڑ 20 لاکھ ڈالر جبکہ امریکا سے کی گئی سرمایہ کاری 75 کروڑ 83 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔

ٹریژری بلز سے آنے والا سرمایہ حکومت کو ذخائر بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے جس سے اسٹیٹ بینک کے ذخائر 11 ارب 56 کروڑ 80 لاکھ ڈالر جبکہ حکومتی ذخائر 18 ارب 12 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے۔

مزید پڑھیں: مالی سال 20-2019 کیلئے 70 کھرب 36 ارب روپے کا بجٹ پیش

اس حوالے سے کرنسی مارکیٹ سے وابستہ بینکرز کا کہنا تھا کہ ٹریژری بلز کے ذریعے ڈالر کی آمد نے ایکسچینج ریٹ مستحکم کردیا ہے جو امریکا اور ایران کے درمیان جنگ جیسی صورتحال کے مختصر سے عرصے میں واضح تھا، نہ تو طلب بڑھی اور نہ ہی اس کی قیمت میں اضافہ ہوا۔

عارف حبیب لمیٹیڈ کے عارف حبیب کا کہنا تھا کہ ’غیر ملکی زر مبادلے میں اضافے کے لیے یورو بانڈز جاری کرنے سے کہیں زیادہ بہتر ٹریژری بلز کے ذریعے ادھار لینا ہے ، ہم نے دیکھا کہ حکومت نے مزید کوئی یورو بانڈ جاری کیے بغیر دسمبر 2019 میں یورو بانڈ قرض ریٹائر کرنے کے لیے ایک ارب ڈالر ادا کیے‘۔

اس سے قبل حکومت گزشتہ یورو بانڈ کی ادائیگی کے لیے ایک اور یورو بانڈ جاری کردیا کرتی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 4 نومبر 2024
کارٹون : 3 نومبر 2024