• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

کئی ماہ تک جنسی استحصال کیا جاتا رہا، امریکی صدارتی امیدوار کی اہلیہ

شائع January 17, 2020
ایولیان لیو یانگ 2 بچوں کی والدہ ہیں—فوٹو: ٹوئٹر
ایولیان لیو یانگ 2 بچوں کی والدہ ہیں—فوٹو: ٹوئٹر

رواں برس نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات کے لیے ’ڈیموکریٹک‘ کے امیدوار تائیوانی نژاد امریکی 45 سالہ اینڈریو یانگ کی اہلیہ نے انکشاف کیا ہے کہ معروف ہسپتال کے گائنی ڈاکٹر کئی ماہ تک ان کا جنسی استحصال کرتے رہے۔

ڈیموکریٹک کے امیدوار اینڈریو یانگ کی اہلیہ ایولیان لیو یانگ نے خود کے جنسی استحصال کا انکشاف ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب کہ ان کے شوہر صدارتی مہم کے دوران خواتین کے تحفظ اور خودمختاری کے وعدے کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

ایولینا لیو یانگ کے شوہر اینڈریو یانگ وہ پہلے تائیوانی نژاد شخص ہیں جو امریکی صدارت کے لیے انتخابی میدان میں اترے ہیں۔

وہ ڈیموکریٹک کی جانب سے امیدوار ہیں اور ان سمیت ڈیموکریٹک کے جوبائیڈن اور دیگر افراد بھی صدارتی امیدوار ہیں۔

امریکی انتخابات نومبر 2020 میں ہوں گے اور مجموعی طور پر اس بار ڈونلڈ ٹرمپ سمیت 29 امیدوار میدان میں اتریں گے۔

اینڈریو یانگ جہاں ڈیموکریٹک کی جانب سے امیدوار ہیں وہیں وہ اقلیتی امیدوار بھی ہیں یعنی ان کا تعلق آبائی امریکی افراد سے نہیں ہے اور ان کا شمار نوجوان ترین امیدواروں اور روشن خیال امیدواروں میں بھی ہوتا ہے۔

ایولیان لیو شوہر کے ساتھ انتخابی مہم میں نظر آتی ہیں—فوٹو: ٹوئٹر
ایولیان لیو شوہر کے ساتھ انتخابی مہم میں نظر آتی ہیں—فوٹو: ٹوئٹر

اینڈریو یانگ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران کئی طرح کے وعدے کیے ہیں اور امریکا میں انٹرپرینورشپ کو فروغ دینے سمیت خواتین کے لیے محفوظ اور آسان راستے فراہم کرنے کے وعدے بھی کیے ہیں۔

اینڈریو یانگ کی جانب سے انتخابی مہم کے دوران خواتین کے تحفظ اور انہیں مزید خودمختاری کے وعدوں کے بعد امریکا کی کئی خواتین نے ان کی اہلیہ کو اپنے ساتھ ہونے والے نامناسب واقعات سے متعلق خطوط لکھ کر آگاہ کیا تو ان کی اہلیہ نے بھی اپنے ساتھ ہونے والے واقعے پر کھل کر بات کی۔

امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ سے بات کرتے ہوئے ایولیان لیو یانگ نے کہا کہ دیگر خواتین کی جانب سے سنائے گئے نامناسب واقعات کے بعد ان میں ہمت آئی اور اب وہ مزید اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی پر خاموش نہیں رہ سکتیں۔

ایولیا لیو یانگ نے انٹرویو میں کہا کہ انہیں 2012 میں اس وقت جنسی استحصال کا نشانہ بنایا گیا جب وہ پہلی بار حمل سے تھیں اور انہیں ابتدائی طور پر اس بات کا احساس نہیں تھا کہ ان کا استحصال کیا جا رہا ہے۔

صدارتی امیدوار کی اہلیہ نے کہا کہ انہیں کولمبیا یونیورسٹی کے معروف ترین گائنوکولوجسٹ ڈاکٹر رابرٹ ہیڈن نے کئی ماہ تک جنسی استحصال کا نشانہ بنایا۔

ایولیان لیو یانگ کے مطابق جب وہ حاملہ ہوئیں تو صحت مند بچے کو جنم دینے کی خواہش سے وہ ڈاکٹر رابرٹ ہیڈن کے پاس گئیں اور آغاز میں ان کے ڈاکٹر کا رویہ بلکل درست تھا۔

ایولیان لیو  اور اینڈریو نے 2011 میں شادی کی تھی—فوٹو: ٹوئٹر
ایولیان لیو اور اینڈریو نے 2011 میں شادی کی تھی—فوٹو: ٹوئٹر

انہوں نے بتایا کہ کچھ ہفتوں کے بعد ان کے ڈاکٹر نے ان سے اپنی جنسی رجحانات اور شوہر کے ساتھ جنسی تعلقات استوار کرنے سمیت اسی طرح کے کئی انتہائی رازداری والے سوالات کرنا شروع کیے۔

ایولیان لیو یانگ کے مطابق ابتدائی طور پر انہیں لگا کہ ڈاکٹر ان کے بہتر علاج کے لیے ان سے ذاتی معلومات پوچھ رہے ہیں لیکن بعد میں انہیں احساس ہوا کہ مذکورہ معاملات کا ان کی صحت اور بچے کی پیدائش سے کوئی تعلق نہیں۔

صدارتی امیدوار کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ دراصل ڈاکٹر انہیں جنسی استحصال کے لیے ذہنی طور پر تیار کر رہے تھے اور ان سے انتہائی نامناسب باتیں پوچھی جانے لگیں۔

انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ ایک بار جب وہ ساتویں مہینے کے حمل سے تھیں تو وہ ڈاکٹر کے پاس چیک اپ کے لیے گئیں تو ڈاکٹر نے ان کے ساتھ نامناسب رویہ اپنایا۔

ایوالیان کے مطابق ڈاکٹر جنسی حوالے سے نامناسب باتیں پوچھنے سمیت نامناسب انداز میں جسمانی معائنہ کرتا رہا —فوٹو: ٹوئٹر/ ہیوی ڈاٹ کام
ایوالیان کے مطابق ڈاکٹر جنسی حوالے سے نامناسب باتیں پوچھنے سمیت نامناسب انداز میں جسمانی معائنہ کرتا رہا —فوٹو: ٹوئٹر/ ہیوی ڈاٹ کام

ایولیان لیو یانگ کے مطابق چیک اپ کے دوران جب وہ جانے لگیں تو ان کے ڈاکٹر نے انہیں روکا اور کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ ڈیلیوری کے وقت ان کا سیزر آپریشن کرنا پڑے گا اس لیے وہ پہلے سے ہی تھوڑا سا معائنہ کرنا چاہتے ہیں۔

صدارتی امیدوار کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ جاتے وقت ڈاکٹر نے انہیں روک کر انہیں کپڑے اتار کر معائنے کے کمرے میں چلنے کا کہا جہاں ڈاکٹر نے انتہائی نامناسب انداز میں بلاوجہ وقت سے پہلے ان کا معائنہ کیا۔

ایولیان لیو یانگ نے بتایا کہ مذکورہ ڈاکٹر کے اس طرح کے رویے سے وہ بہت زیادہ پریشان ہوئیں اور وہ کئی طرح کے ذہنی مسائل سے دوچار ہوگئیں۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے ڈاکٹر کے نامناسب رویے سے متعلق کسی سے ذکر نہیں کیا مگر اب وہ اس پر خاموش نہیں رہیں گی اور وہ مذکورہ ڈاکٹر سمیت کولمبیا یونیورسٹی ہسپتال کے طریقہ علاج کے حوالے سے بھی مقدمہ دائر کریں گی۔

سی این این کے مطابق دوسری جانب مذکورہ ڈاکٹر رابرٹ ہیڈن کے وکیل نے ایولیان لیو یانگ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے معاملے پر مزید وضاحت کرنے سے انکار کردیا۔

جوڑے کو 2 بچے ہیں—فوٹو: سی این بی سی
جوڑے کو 2 بچے ہیں—فوٹو: سی این بی سی

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024