• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

'جیمز بانڈ کسی بھی رنگ و نسل کا اداکار بن سکتا ہے لیکن اداکارہ نہیں'

شائع January 17, 2020
فلم رواں برس ریلیز ہوجائے گی — فوٹو: پرومو
فلم رواں برس ریلیز ہوجائے گی — فوٹو: پرومو

مشور زمانہ ہولی وڈ جاسوس ایکشن فلم ’جیمز بانڈ‘ سیریز کی 25 ویں فلم 'نو ٹائم ٹو ڈائے' بھی جلد سامنے آجائے گی اور فلم میں جاسوس کا مرکزی کردار ڈینیئل کریگ نبھاتے نظر آئیں گے۔

ڈینیئل کریگ مسلسل چوتھی بار اس کردار کو ادا کر رہے ہیں البتہ کچھ برس قبل انہوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ آخری بار فلم میں ایجنٹ کا کردار ادا کریں گے۔

اب تک پروڈیوسرز نے اس سیریز کی اگلی فلم کے ایجنٹ کے نام کا اعلان نہیں کیا البتہ خبریں تھیں کہ ڈینیئل کریگ کی جگہ جاسوس کا کردار ایک اداکارہ نبھاتی نظر آئیں گی۔

مزید پڑھیں: جیمز بانڈ فلم سیریز کو نیا ایجنٹ مل گیا

تاہم اب فلم کی پروڈیوسر باربرا براکلی نے ورائٹی کو دیے ایک انٹرویو میں اعلان کیا ہے کہ 'جیمز بانڈ' سیریز میں 007 جاسوس کا کردار کبھی بھی کوئی اداکارہ نبھاتی نظر نہیں آئیں گی۔

باربرا براکلی کا اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ 007 جاسوس کا کردار کوئی بھی رنگ و نسل کا اداکار ادا کرسکتا ہے، لیکن اس کردار کے لیے کسی اداکارہ کو سائن نہیں کیا جائے گا۔

نو ٹائم ٹو ڈائے رواں برس ریلیز ہوگی — فوٹو: اسکرین شاٹ
نو ٹائم ٹو ڈائے رواں برس ریلیز ہوگی — فوٹو: اسکرین شاٹ

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'میرا ماننا ہے کہ ہم اداکاراؤں کے لیے کافی نئے اور مضبوط کردار بنارہے ہیں، مجھے اس بات میں کوئی دلچسپی نظر نہیں آتی کہ میں ایک اداکار کے لیے لکھا گیا کردار اداکارہ کے نام کردوں، خواتین اس سے بہت زیادہ اپنے کیریئر میں کرسکتی ہیں اور کررہی ہیں'۔

واضح رہے کہ 'نو ٹائم ٹو ڈائے' میں افریقی نژاد برطانوی اداکارہ 31 سالہ لشانا لائنچ ایجنٹ کو نئے ایجنٹ کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے اور ان کی کاسٹنگ کے بعد ہی یہ قیاس آرائیاں سامنے آئیں تھی کہ اس سیریز میں اگلا جیمز بانڈ کا کردار ایک خاتون نبھاتی نظر آئیں گی۔

پہلی بار سیاہ فام خاتون جیمز بانڈ میں جاسوس بنیں گی—فوٹو: میٹرکس پکچر
پہلی بار سیاہ فام خاتون جیمز بانڈ میں جاسوس بنیں گی—فوٹو: میٹرکس پکچر

نئی فلم میں دکھایا جائے گا کہ ڈینیئل کریگ ایکٹو سروس کو چھوڑ چکے ہیں جن کے جانے کے بعد ایجنٹ کا کردار لشانا لائنچ نبھارہی ہیں۔

فلم کے مرکزی اداکار ڈینیئل کریگ کے کام کو سراہاتے ہوئے باربرا بروکلی کا کہنا تھا کہ ان کی اداکاری نہایت شاندار رہی۔

باربرا کے مطابق ڈینیئل کریگ پہلے تو اس فلم میں کام کرنے سے بھی منع کرچکے تھے تاہم بات چیت کے بعد انہوں نے آخر بار بانڈ بننے کی حامی دی۔

یہ بھی پڑھیں: ایک فلم کا سوا ارب روپے معاوضہ لینے والا جاسوس اداکار

خیال رہے کہ جیمز بانڈ میں جاسوس یا ایجنٹ کا کردار برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی سکس کے اہلکار کا کردار ہوتا ہے جو کئی خطرناک منصوبوں پر کام کرتا ہے۔

اس کردار کو منشیات اور جرائم فروشوں کے بڑے بڑے گروپوں سے سامنے کرتے ہوئے دکھایا جاتا ہے، اس بار ایجنٹ یا جاسوس کا کردار ریمی ملک سے مقابلہ کرتے دکھائی دے گا۔

فلم میں نیا ایجنٹ کا کردار بھی سامنے آئے گا — اسکرین شاٹ
فلم میں نیا ایجنٹ کا کردار بھی سامنے آئے گا — اسکرین شاٹ

جیمز بانڈ کی 25 ویں فلم میں ریمی ملک ولن کا کردار ادا کرتے دکھائیں دیں گے اور اس فلم کو رواں برس ریلیز کیا جائے گا۔

سیریز کی 25 ویں فلم 5 سال کے وقفے کے بعد ریلیز کی جائے گی، جیمز بانڈ کی 24 ویں فلم ’اسپیکٹر‘ 2015 میں ریلیز کی گئی تھی، اس سے پہلے 2012 میں اسی سیریز کی 23 ویں فلم ’اسکائی فال‘ ریلیز کی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024