• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

'کملی' کی ریلیز سے قبل ہی صبا قمر نے دوسری فلم سائن کرلی

شائع January 16, 2020
اداکارہ نے خود اب تک اس حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا — فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے خود اب تک اس حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا — فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کی نامور اداکارہ صبا قمر کی فلم 'کملی' کا مداحوں کو بےصبری سے انتظار ہے اور اس فلم کی ریلیز سے قبل ہی اداکارہ نے ایک اور فلم بھی سائن کرلی۔

جے بی اینڈ ماسٹر مائنڈ فلم کمپنی نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی پہلی فیچر فلم بنانے جارہے ہیں جس کا ٹائٹل اب تک سامنے نہیں آیا۔

مزید پڑھیں: 'کملی' کی کہانی آخر ہے کیا؟

فلم کے پروڈیوسر حسن ضیا نے ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ صبا قمر ان کی فیچر فلم میں مرکزی کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔

حسن ضیا کا مزید کہنا تھا کہ 'میں کچھ ہفتوں کے لیے اپنے ہدایت کار کے ہمراہ لاہور میں تھا جب انہوں نے صبا قمر کو فلم کا اسکرین پلے دیا، پہلا مرحلہ تھا کہ وہ فلم میں کام کرنے کی حامی بھریں اور دوسرا مرحلہ یہ تھا کہ فلم بنانے کے لیے فنڈنگ کی جائے، دونوں ہی کام ہوگئے ہیں، اب بس تاریخوں پر بات جاری ہے'۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

انہوں نے مزید کہا کہ 'جمیل بیگ اور میں مل کر اس فلم کو پروڈیوس کررہے ہیں، مجھے بےحد خوشی ہورہی ہے کہ میں ان کے ساتھ فلم کی پروڈکشن کررہا ہوں'۔

حسن ضیا کے مطابق 'اب تک فلم کی ریلیز کی تاریخ کا فیصلہ نہیں ہوا اور نہ ہی فلم کا نام رکھا ہے، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پہلے میوزک کمپوز کرلیا جائے، فلم کے دائیلاگز اور اسکرین پلے محسن علی اور ثاقب خان نے تحریر کیے، ثاقب خان ہی اس فلم کی ہدایات بھی دیں گے'۔

یہ بھی پڑھیں: صبا قمر کی 'چیخ' کے بعد 'کملی'

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ چند روز میں فلم کے مرکزی اداکار کو بھی سائن کرلیا جائے گا۔

حسن ضیا کے مطابق فلم کی کہانی بولی وڈ فلمز بدھائی ہو اور بریلی کی برفی جیس ہوگی صرف کامیڈی نہیں لیکن بہت سنجیدہ بھی نہیں۔

واضح رہے کہ صبا قمر کی فلم 'کملی' کی ہدایات سرمد کھوسٹ دے رہے ہیں، فلم رواں سال ریلیز ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024