• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

آئی سی سی ایوارڈ کا اعلان، اسٹوکس سال کے بہترین کرکٹر کا ایوارڈ لے اڑے

شائع January 15, 2020 اپ ڈیٹ January 16, 2020
بین اسٹوکس نے اپنی ٹیم کو ورلڈ کپ میں فتح سے ہمکنار کرایا تھا— فائل فوٹو: اے ایف پی
بین اسٹوکس نے اپنی ٹیم کو ورلڈ کپ میں فتح سے ہمکنار کرایا تھا— فائل فوٹو: اے ایف پی

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 2019 کے سالانہ ایوارڈز کا اعلان کردیا اور انگلینڈ کو عالمی چیمپیئن بنوانے والے مایہ ناز انگلش آل راﺅنڈر بین اسٹوکس کو مینز کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے گزشتہ ایک سال کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کرکٹرز کو ایوارڈ دے کر عمدہ کارکردگی کا انعام دیا۔

ورلڈ کپ میں انگلینڈ کو عالمی چیمپیئن بنوانے میں اہم کردار ادا کرنے والے بین اسٹوکس کو آئی سی سی مینز کرکٹر آف دی ایئر کی سر گیری سوبرز ٹرافی دی گئی۔

بھارتی بلے باز روہت شرما کو ون ڈے کرکٹ کا بہترین بلے باز قرار دیا گیا ہے، انہوں نے 2019 میں 28 ون ڈے میچوں میں 57.30 کی اوسط سے 1490 رنز بنائے۔

آسٹریلین فاسٹ باﺅلر پیٹ کمنز کو بہترین ٹیسٹ باﺅلر کے اعزاز سے نوازا گیا، انہوں نے مجموعی طور پر 59 وکٹیں اپنے نام کیں۔

تاہم آئی سی سی ایوارڈز میں ایک مرتبہ پھر بھارتی اجارہ داری کی جھلک نظر آئی اور اسپرٹ آف دی کرکٹر کا ایوارڈ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کے نام رہا۔

گزشتہ سال نیوزی لینڈ نے پورے سال کین ولیمسن کی زیر قیادت بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ورلڈ کپ فائنل میچ ٹائی ہونے شکست خوردہ ٹیم قرار دیے جانے کے باوجود ولیمسن اور ان کی ٹیم کا ڈسپلن دیدنی تھا لیکن اس بہترین نظم و ضبط کے باوجود انہیں اسپرٹ آف کرکٹ کا ایوارڈ نہیں دیا گیا۔

پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی ایوارڈ حاصل کرنے میں تو کامیاب نہیں ہو سکا تاہم پاکستان کی ٹی20 ٹیم کے کپتان بابر اعظم آئی سی سی کی بہترین ون ڈے ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیابی ہوگئے ہیں۔

ویرات کوہلی کو آئی سی سی کی بہترین ون ڈے ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے البتہ ٹیسٹ ٹیم میں کسی پاکستانی کو شامل نہیں کیا گیا۔

بھارت کے دیپک چہار کو ٹی20 پرفارمر آف دی ایئر جبکہ مارنس لبوشین کو ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ کا مستحق ٹھہرایا گیا ہے۔

رچرڈ ایلنگ ورتھ کو بہترین امپائر آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

بہترین ایسوسی ایٹ کرکٹر کا ایوارڈ اسکاٹ لینڈ کے کائل کوئٹزر کو دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024