• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

احد رضا میر کی ترکیب سے چائے بنا کر دیکھیں

شائع January 14, 2020
احد رضا چائے کی پتی کے اشتہار میں بھی کام کرچکے ہیں — فوٹو: یوٹیوب اسکرین شاٹ
احد رضا چائے کی پتی کے اشتہار میں بھی کام کرچکے ہیں — فوٹو: یوٹیوب اسکرین شاٹ

احد رضا میر کا شمار پاکستان کے بہترین اداکاروں میں کیا جاتا ہے جو اس وقت 'عہد وفا' نامی ڈرامے میں کام کرکے شائقین کی خوب تعریفیں بٹور رہے ہیں۔

رواں ماہ 12 جنوری کو 'عہد وفا' کی سامنے آئی 17ویں قسط میں احد رضا میر ایک منظر میں چائے بناتے نظر آئے جس کے ذائقے کی تعریف ان کے دوست نے بھی کی۔

احد رضا میر نے اس منظر کے دوران اس منفرد چائے کی ترکیب بھی شیئر کی، جس کے باعث یہ منظر سوشل میڈیا پر ہٹ ہوگیا۔

اور اب احد رضا میر کی والدہ ثمرہ رضا میر نے بھی احد رضا کی اس اسپیشل چائے کی ترکیب اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کردی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

آپ بھی ایسی چائے بنانا چاہتے ہیں تو یہاں دی گئی ترکیب کو فالو کرلیں:

اجزا:

چائے 2 دو چمچ یا پھر 2 ٹی بیگز

2 سے 3 عدد الائچی

دار چینی ایک عدد

ایک کپ پانی

1/2 کپ دودھ

ایک چٹکی کافی

چینی حسب ذائقہ

ترکیب:

گرم پانی میں چائے کی پتی، الائچی، دارچینی، کافی، چینی اور دودھ ڈالیں، اچھی طرح پکائیں اور گرما گرم چائے کا لطف اٹھائیں۔

'عہد وفا' ڈرامے کے حوالے سے بات کی جائے تو اس میں احد رضا میر کے علاوہ، عثمان خالد بٹ، علیزے شاہ، احمد علی اکبر، زارا نور عباس اور وہاج علی شامل ہیں۔

اس ڈرامے کی کہانی چار دوستوں کی زندگی پر مبنی ہے، جس کی ہدایات سیفی حسن دے رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024