• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کیا خلیل الرحمٰن نے ایشل فیاض کو 'دوسرے درجے کی عورت' کہا؟

شائع January 14, 2020
ایشل فیاض نے خلیل الرحمٰن قمر کی فلم کے ساتھ سینما میں ڈیبیو کیا — فوٹو: انسٹاگرام
ایشل فیاض نے خلیل الرحمٰن قمر کی فلم کے ساتھ سینما میں ڈیبیو کیا — فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کے نامور ہدایت کار و مصنف خلیل الرحمٰن قمر کی دوسری شادی سے متعلق کئی روز سے یہ خبریں سامنے آتی رہیں کہ انہوں نے اپنی فلم 'کاف کنگنا' کی اداکارہ ایشل فیاض کے ساتھ خفیہ طور پر شادی کرلی۔

بعدازاں خلیل الرحمٰن قمر اور ایشل فیاض دونوں نے ہی ان خبروں کو بے بنیاد ٹھہراتے ہوئے ایسی افواہیں پھیلانے والوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

خلیل الرحمٰن قمر کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ان کا ایشل فیاض سے کوئی تعلق نہیں اور لوگ ان کی شخصیت کو منفی طور پر پیش کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

جس کے بعد ایشل فیاض کی بھی ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں انہوں نے واضح کیا کہ وہ غیر شادی شدہ ہیں اور خلیل الرحمٰن کا بےحد احترام کرتی ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

تاہم اب ایکسپریس ٹریبیوں میں شائع ایک خبر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ خلیل الرحمٰن قمر نے ایشل فیاض کو 'دوسرے درجے کی عورت' کہا جبکہ ان کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

خبر کے مطابق خلیل الرحمٰن قمر کا کہنا تھا کہ 'میں ان تمام افواہوں کی تردید کرتا ہوں، میں اپنی زندگی سے بےحد خوش اور مطمئن ہوں اور لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ میرا نام ایسی دوسرے درجے کی عورت کے ساتھ نہ جوڑیں'۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'میرا شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، اس لیے میں عوام سے درخواست کروں گا کہ اس قسم کی خبروں پر یقین نہ کریں، میرے پاس یہ سب مسئلے حل کرنے کا وقت نہیں'۔

فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

دوسری جانب خلیل الرحمٰن قمر نے فیس بک پر اپنے آفیشل فین اکاؤنٹ پر ایکسپریس ٹریبیون کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس خبر کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

اپنی پوسٹ میں مصنف نے لکھا کہ 'ایکسپریس ٹریبیون کی کہانی جس شخص نے تحریر کی وہ ایک بیوقوف انسان ہے جو میری فلم کاف کنگنا کی ہیروئن کی تذلیل کرنا چاہتا ہے، اس نے میرا نام دے کر اسے دو ٹکے کی لڑکی لکھا ہے، لیکن یہ بے بیناد خبر ہے'۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

خلیل الرحمٰن نے مزید لکھا کہ 'ایشل فیاض ایک محنتی لڑکی ہے، میں ہمیشہ اس کے کام سے متاثر ہوا ہوں، میں سوچ بھی نہیں سکتا کہ اس کے بارے میں اس قسم کے بیانات دوں، اس شخص کو شرم آنی چاہیے جس نے یہ خبر بنائی'۔

خیال رہے کہ 'کاف کنگنا' گزشتہ سال ریلیز ہوئی تھی، اس فلم میں ایشل فیاض کے ہمراہ سمیع خان، عائشہ عمر، ساجد حسن اور فضا علی نے اہم کردار نبھائے۔

فلم کے لکھاری اور ہدایت کار خلیل الرحمٰن قمر تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024