• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

جب 'ہیری پوٹر' کو راہگیر نے بےگھر سمجھ کر بھیک دے دی

شائع January 14, 2020
نیویارک میں ان کے دورے کے دوران ایک شخص نے انہیں بےگھر سمجھ کر بھیک دے دی تھی—فوٹو: اے ایف پی
نیویارک میں ان کے دورے کے دوران ایک شخص نے انہیں بےگھر سمجھ کر بھیک دے دی تھی—فوٹو: اے ایف پی

2001 میں سامنے آنے والی ہولی وڈ فلم سیریز 'ہیری پوٹر' نے اداکار ڈینیئل ریڈ کلف کو فلم انڈسٹری میں وہ مقام دیا جو ہر کسی کے نصیب میں نہیں، بچوں سے لے کر بڑوں تک تقریباً ہر کوئی ڈینیئل ریڈ کلف کا مداح ہے۔

تاہم کیا آپ جانتے ہیں کہ ہیری پوٹر سے شہرت حاصل کرنے والے ڈینیئل ریڈ کلف کو ایک راہگیر نے بےگھر سمجھ کر بھیک دے دی تھی؟

جی ہاں، اداکار نے یہ انکشاف خود ایک انٹرویو کے ذریعے کیا۔

مزید پڑھیں: ’ہیری پوٹر‘ کی کاسٹ، تب اور اب

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار نے انکشاف کیا کہ امریکی شہر نیویارک میں ان کے دورے کے دوران ایک شخص نے انہیں بےگھر سمجھ کر بھیک دے دی تھی۔

30 سالہ ڈینیئل ریڈ کلف کا کہنا تھا کہ جب وہ نیویارک پہنچے تو مداحوں کی بھیڑ ان کے ارد گرد موجود نہیں تھا جبکہ اسی دوران انہیں ایک شخص نے 5 ڈالر تھما دیے تھے۔

اداکار نے انکشاف کیا کہ اس موقع پر وہ اپنی گرل فرینڈ ایرن ڈارک کے ہمراہ موجود تھے۔

مذکورہ واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 'میں نیویارک کی ایک سڑک پر کھڑا تھا اور میرے ساتھ میرا پالتو کتا بھی تھا، میری گرل فرینڈ اس وقت ایک دکان میں موجود تھی، سردی بہت زیادہ ہورہی تھی تو میں نے ہوڈی سے خود کو ڈھک لیا، میرے کتے کو بےحد سردی لگ رہی تھی تو میں نیچے جھک کر اسے گرماہٹ دینے کی کوشش کررہا تھا'۔

بات کو جاری رکھتے ہوئے ڈینیئل ریڈ کلف نے مزید کہا کہ 'تھوڑی دیر بعد دور کھڑا ایک شخص میرے قریب آیا اور اس نے مجھے 5 ڈالر دیتے ہوئے کہا کہ میں اس کی کافی پی لوں'۔

اداکار کے مطابق 'اس وقت میں حیران رہ گیا، البتہ اس وقت ہی مجھے یہ بات سمجھ آئی کہ میں زیادہ سے زیادہ شیو کیا کروں'۔

اتنی کم عمر سے شہرت اور مقبولیت ملنے کے باوجود گھمنڈ نہ آنے کے حوالے سے اداکار نے کہا کہ 'جب آپ بہت چھوٹی عمر سے اداکاری شروع کردیں تو لوگ سمجھنے لگتے ہیں کہ شاید ہم فالتو ہیں، یہی ایک خیال ہے جسے میں نے ہمیشہ غلط ثابت کرنے کی کوشش کی اور بس کام پر فوکس کیا'۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'میں نے اپنی پوری زندگی بہت محنت کی تاکہ خود میں کبھی گھمنڈ نہ آنے دوں، اگر لوگ مجھ سے برا رویہ بھی اختیار کرتے ہیں تو میں برا نہیں مانتا اور اس بات کو نوٹس ہی نہیں کرتا'۔

کام کے حوالے سے بات کی جائے تو ڈینیئل ریڈ کلف کی فلم 'ایسکیپ فرام پریٹوریا' رواں سال 6 مارچ کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

خیال رہے کہ 2001 میں سامنے آئی ہولی وڈ فلم سیریز 'ہیری پوٹر' جے کے رولنگ نامی برطانوی مصنف کے ناول پر مبنی تھی جس میں ڈینیئل ریڈ کلف نے ہیری پوٹر کا مرکزی کردار نبھایا تھا۔

اس سیریز کے 7 حصے سامنے آئے اور یہ سب ہی کامیاب ثابت ہوئے۔

ہیری پوٹر کی کہانی ایک جادوئی اسکول پر مبنی تھی جہاں پڑھنے والے بچے جادو سیکھتے، البتہ ہیری پوٹر اسکول کو منفی کرداروں سے بچانے کی کوشش میں سرگرم رہتا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024