• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کراچی: گڈز ٹرانسپورٹرز کے مذاکرات کامیاب، ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

شائع January 13, 2020
گورنر نے کہا کہ انہوں نے بھی ٹرانسپورٹرز کے ساتھ متعدد مشاورتی اجلاس کیے — فائل فوٹو / ڈان نیوز
گورنر نے کہا کہ انہوں نے بھی ٹرانسپورٹرز کے ساتھ متعدد مشاورتی اجلاس کیے — فائل فوٹو / ڈان نیوز

کراچی: سندھ حکومت اور گورنر سے کامیاب مذاکرات کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز نے کئی روز سے جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے ماڑی پور ٹرک اسٹینڈ پر ٹرانسپورٹرز کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ٹرانسپورٹرز کے مطالبے پر ڈرائیونگ لائسنس کا اختیار ٹریفک پولیس سے واپس لیا جائے گا اور سندھ اسمبلی سے قانون سازی کرکے محکمہ ٹرانسپورٹ کو منتقل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں ٹرانسپورٹ اور سی این جی اسٹیشنز کی ہڑتال کا اعلان

انہوں نے کہا کہ روٹ پرمٹ کی فیس سے متعلق کمیٹی بنادی گئی ہے تاہم کم سے کم فیس طے ہوگی اسے منظور کیا جائے گا۔

اویس شاہ نے کہا کہ صوبائی حکومت ٹرانسپورٹرز کے مطالبات تسلیم کرتی ہے اور محکمہ ٹرانسپورٹ کی طرف سے فٹنس، روٹ پرمٹ اور دیگر مسائل حل کیے جائیں گے۔

انہوں نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت، وفاق کی طرح معاملات کو الجھانے پر یقین نہیں رکھتی۔

وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹرز کے کچھ مطالبات فوری حل کیے ہیں جبکہ دیگر پر بھی جلد عمل درآمد کروایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال 10 روز بعد ختم

اس ضمن میں ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر محمد اسلم نے کہا کہ کئی برسوں سے التوا مسائل کے حل کے لیے حکومت نے مطالبات مان لیے ہیں۔

پریس کانفرنس میں کمشنر کراچی، ڈی آئی جی ٹریفک، گڈز ٹرانسپورٹ اور پبلک ٹرانسپورٹ کے تنظیموں کے نمائدگان بھی شریک تھے۔

دوسری جانب گورنر عمران اسمٰعیل نے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ کامیاب مذاکرات کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ وزیر اعظم کا یقین ہے کہ صنعت اور تاجر کا پہیہ ٹرانسپورٹ کے پہیہ کے ساتھ جُڑا ہوا ہے۔

گورنر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ متعدد مشاورتی اجلاس کیے۔

اس ضمن میں ان کا کہنا تھا کہ ایکسل لوڈ کے قانون پر اطلاق پر فوری طور پر کچھ نہ کچھ شروع ہوجائے گا۔

مزید پڑھیں: کراچی کے ٹرانسپورٹ پلان کیلئے 7 کروڑ ڈالر قرض منظور

عمران اسمٰعیل نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے سٹی، ہائی اور کسٹم پولیس کو خبردار کیا جائے گا کہ کسی ٹرانسپورٹر کو تنگ کرنے کی صورت میں متعلقہ افسران کے خلاف ایکشن اور انہیں معطل کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کے ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق دو مسائل تھے کہ ڈرائیونگ لائسنس صرف بڑے شہروں سے جاری ہوتے ہیں، تاہم متعلقہ اداروں سے بات چیت جاری ہے جس کے بعد چھوٹے شہروں سے بھی ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا ممکن ہو سکے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024