• KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:29pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:29pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm

علی سیٹھی کا نیا گانا مداحوں میں مقبول

شائع January 13, 2020
فوٹو: یوٹیوب اسکرین شاٹ
فوٹو: یوٹیوب اسکرین شاٹ

پاکستان کے نامور گلوکار علی سیٹھی نے اپنے نئے گانے 'خبر تحیر عشق' کے ذریعے اردو کے معروف شاعر سراج اورنگ آبادی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

گلوکار کا یہ نیا گانا سراج اورنگ آبادی کی غزل 'خبر تحیر عشق' پر ہی مبنی ہے جس میں علی سیٹھی کا ساتھ گریمی ایوارڈ جیتنے والے موسیقار نوح جارجسن نے دیا۔

گانے کی موسیقی بھی دل کو چھو لینے والی ہے، جبکہ غزل کے انداز میں تیار کیے گئے اس گانے کو انٹرنیٹ پر بےحد پسند کیا جارہا ہے۔

4 منٹ 29 سیکند دورانیے کے اس گانے کی ویڈیو میں علی سیٹھی اور نوح جارجسن اکٹھے جلوہ گر ہوئے۔

یوٹیوب پر اب تک اس ویڈیو کو 11 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔

انٹرنیٹ پر علی سیٹھی کے اس گانے کو کافی مثبت ردعمل موصول ہورہا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک مداح نے علی سیٹھی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے اس گانے کے ساتھ سب کو پیچھے چھور دیا۔

ایک صارف نے غزل کے کچھ اشعار شیئر کیے۔

علی سیٹھی نے اپنے انسٹاگرام پر ایک اور ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ اس غزل کو دوسرے انداز میں گاتے نظر آئے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

یاد رہے کہ علی سیٹھی نے گزشتہ سال مہدی حسن کے گانے 'گلوں میں رنگ' پر کوک اسٹوڈیو میں پرفارم کیا تھا، ان کے اس گانے کو بھی مثبت ردعمل موصول ہوا۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024