• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کیا خلیل الرحمٰن قمر اور ایشل فیاض کی شادی ہوچکی ہے؟

شائع January 13, 2020
ایشل فیاض نے خلیل الرحمٰن قمر کی فلم 'کاف کنگنا' میں کام کیا — فوٹو: انسٹاگرام
ایشل فیاض نے خلیل الرحمٰن قمر کی فلم 'کاف کنگنا' میں کام کیا — فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کے نامور ہدایت کار خلیل الرحمٰن قمر ویسے تو اپنے پروجیکٹس کے باعث خبروں میں رہتے ہیں تاہم گزشتہ کئی دنوں سے ان کی ذاتی زندگی کے حوالے سے بھی بہت سی افواہیں سامنے آرہی ہیں۔

خلیل الرحمٰن قمر نے 1985 میں اپنی کزن سے پسند کی شادی کی تھی اور ان کے ساتھ وہ کامیاب ازدواجی زندگی بھی گزار رہے ہیں۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران خلیل الرحمٰن اور ان کی فیملی سے خلیل الرحمٰن کی دوسری شادی سے متعلق سوال کیا گیا جس پر ان سب نے خاموشی اختیار کی، جس کے بعد یہ افواہیں سامنے آنے لگی کہ خلیل الرحمٰن قمر نے اپنی فلم 'کاف کنگنا' کی اداکارہ ایشل فیاض سے دوسرے شادی کرلی ہے۔

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

دونوں کی شادی سے متعلق کئی خبریں انٹرنیٹ پر سامنے آتی رہیں تاہم اب خلیل الرحمٰن قمر اور ایشل فیاض دونوں نے ہی ان خبروں کو بے بنیاد ٹھہراتے ہوئے ایسی افواہیں وائرل کرنے والوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

خلیل الرحمٰن کے آفیشل فین اکاؤنٹ پر جاری ایک بیان میں انہوں نے ایشل فیاض کے ساتھ دوسری شادی کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے لکھا کہ 'میں کاف کنگنا کی اداکارہ سے اپنی شادی کی بے بنیاد خبروں کی تردید کرتا ہوں، یہ نہایت شرمندگی کی بات ہے کہ لوگ کسی کی زندگی میں دخل اندازی کریں اور ان کی شخصیت کو منفی انداز میں پیش کرنے کی کوشش کریں'۔

انہوں نے مزید لکھا کہ 'میں یہ واضح کردوں کہ میرے اور اس ہیروئن کے درمیان کوئی تعلق نہیں، ہم صرف ایک پروجیکٹ پر ساتھ کام کررہے تھے'۔

دوسری جانب کاف کنگنا میں کام کرنے والی اداکارہ ایشل فیاض کا بھی ایک ویڈیو پیغام سامنے آیا جس میں انہوں نے واضح کیا کہ وہ اب تک غیر شادی شدہ ہیں اور اپنے کیریئر پر فوکس کررہی ہیں۔

ایشل کا کہنا تھا کہ 'ان قیاس آرائیوں میں کوئی سچائی نہیں، میری کسی سے بھی شادی نہیں ہوئی اور میں غیر شادی شدہ ہوں'۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'میرا خلیل الرحمٰن قمر کے ساتھ صرف ہدایت کار اور اداکارہ کا تعلق ہے، اس کے علاوہ اور کچھ نہیں'۔

انہوں نے ایسی بےبنیاد خبریں وائرل کرنے والوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کسی کو حق نہیں کہ وہ ان کے حوالے سے ایسی جھوٹی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل کرے۔

خیل الرحمٰن قمر اس وقت اپنے ڈرامے میرے پاس تم ہو کی وجہ سے کافی مقبولیت حاصل کررہے ہیں — اسکرین شاٹ
خیل الرحمٰن قمر اس وقت اپنے ڈرامے میرے پاس تم ہو کی وجہ سے کافی مقبولیت حاصل کررہے ہیں — اسکرین شاٹ

اداکارہ کے مطابق 'یہ بے بنیاد خبریں ہیں، میں اس وقت ڈراموں اور فلموں پر کام کررہی ہوں، جب بھی میں شادی کروں گی سب کو ضرور بتاؤں گی، فی الحال میرا ایسا کوئی ارادہ نہیں میں صرف اپنے کام پر فوکس کررہی ہوں'۔

ایشل فیاض اپنے انسٹاگرام پر اسٹوری کے ذریعے بھی شیئر کیا کہ ان کی اور خلیل الرحمٰن قمر کی شادی نہیں ہوئی۔

خیال رہے کہ ایشل فیاض نے خلیل الرحمٰن کی پہلی فلم 'کاف کنگنا' کے ساتھ ڈیبیو کیا تھا جو گزشتہ سال سامنے آئی۔

یہ فلم باکس آفس پر اچھی کمائی نہیں کرسکی تھی جبکہ اسے تجزیہ کاروں کے بھی منفی ریویوز ملے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024