• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کراچی میں نئے سال کی پہلی بارش، سردی میں اضافہ

شائع January 13, 2020
کراچی میں اگلے ہفتے سردی میں اضافے کا امکان—فائل/فوٹو:اے ایف پی
کراچی میں اگلے ہفتے سردی میں اضافے کا امکان—فائل/فوٹو:اے ایف پی

کراچی کے مختلف علاقوں میں نئے سال کی پہلی بارش ہوئی اور سردی میں مزید اضافہ ہوگیا جبکہ محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برف باری اور بارش کی پیش گوئی بھی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اگلے دو روز تک سردی میں مزید اضافہ کا امکان ہے اور درجہ حرارت کم ازکم 7 سے 9 جبکہ زیادہ سے زیادہ 20 سے 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

کراچی میں اتوار کو 2020 کی پہلی بارش ہوئی جہاں ملیر ہالٹ اور اطراف میں ہلکی بارش ہوئی اور شہر کا درجہ حرارت مزید گرگیا جبکہ سردی کی یہ لہر مزید ایک ہفتے جاری رہنے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاوہ سندھ کے شہروں سکھر اور کندھ کوٹ میں موسلا دھار بارش ہوئی ۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی میں موسلادھار بارش، 3 افراد جاں بحق

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق پیر کو ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برف باری اور بارش کا امکان ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شدید بارش کے باعث کشمیر، گلگت بلتستان، مالاکنڈ اور ہزارہ کے اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کا اندیشہ ہے۔

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں برف باری اور بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور کئی علاقوں کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہوگیا۔

گوادر کے کئی علاقے تیز بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی سے زیر آب آئے اور مضافات میں ندیوں میں اونچے درجے کا سیلاب آگیا جبکہ کئی نشیبی علاقے ڈوب گئے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024