• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

دبئی میں غیرمعمولی بارش کے باعث پی آئی اے کی پروازیں منسوخ

شائع January 12, 2020
ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ پروازیں تاخیر پاکستان کے لیے روانہ ہوں گی—فائل فوٹو: اے پی پی
ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ پروازیں تاخیر پاکستان کے لیے روانہ ہوں گی—فائل فوٹو: اے پی پی

دبئی میں غیرمعمولی شدید بارش کی وجہ سے پاکستان کی قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی تین پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

پی آئی اے کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ دبئی میں تیز بارش اور سیلاب کی وجہ سے پروازیں منسوخ کردی گئیں، بعض پروازوں کا رخ موڈ دیا گیا اور متعدد تاخیر کا شکار ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہوائی اڈے میں رن وے کا کچھ حصہ پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان عبد اللہ حفیظ کے مطابق دبئی سے کراچی جانے والی پی کے 214، دبئی سے اسلام آباد جانے والی پی کے 212 اور دبئی سے لاہور جانے والی پی کے 204 کو ٹرمینل 1 کے باہر پانی جمع ہونے کے بعد منسوخ کردیا گیا۔

ترجمان پی آئی اے نے مزید کہا کہ پروازیں تاخیر سے پاکستان کے لیے روانہ ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پھنسے ہوئے مسافروں میں سے چند افراد کو ہوٹل کے کمروں اور دیگر کو ہوائی اڈوں کے لاؤنج میں ٹھہرایا گیا ہے۔

پی آئی اے کے سی ای او نے صورت حال کا نوٹس لیا اور حکام کو پھنسے ہوئے مسافروں کی دیکھ بھال کی ہدایت کی۔

دبئی ایئر پورٹ حکام نے ٹویٹ میں کہا کہ ممکن ہے کہ پروازیں دن بھر تاخیر کا شکار رہیں اور متعدد کو منسوخ یا قریبی المکتوم ہوائی اڈے کی طرف موڑ دیا جائے۔

انہوں نے مسافروں کو مشورہ دیا کہ وہ پروازوں کے شیڈول کے لیے براہ راست ایئر لائن سے رابطہ کریں۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دبئی میں جمعرات سے شروع ہونے والی موسلا دھار بارش کی وجہ سے دبئی میں ایک ہزار 880 ٹریفک حادثات ہوچکے ہیں۔

حکام کے مطابق ان میں سے 55 حادثات سنگین نوعیت کے تھے جبکہ باقی معمولی نوعیت کے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024