• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

شاہی حیثیت سے دستبرداری: میگھن مارکل اداکاری کرتی دکھائی دیں گی؟

شائع January 12, 2020 اپ ڈیٹ January 13, 2020
میگھن مارکل ماضی میں اداکاری کرتی رہی ہیں—فائل فوٹو: فیس بک
میگھن مارکل ماضی میں اداکاری کرتی رہی ہیں—فائل فوٹو: فیس بک

برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ سابق اداکارہ میگھن مارکل کی جانب سے شاہی حیثیت سے دستبرداری کے اعلان کے بعد اب خیال کیا جا رہا ہے کہ میگھن مارکل ایک بار پھر اداکاری کرتی دکھائی دیں گی۔

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے چند دن قبل شاہی حیثیت سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ خودکفیل ہونے کے انتظامات کریں گے۔

دونوں کی جانب سے مالی طور پر خودکفیل ہونے کے اعلان کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ شاہی جوڑا فلاحی اداروں کے قیام سمیت مختلف کام کرنے کا آغاز کرے گا تاہم دونوں نے اس حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی ہے۔

میگھن مارکل نے مئی 2019 میں شہزادہ ہیری سے شادی کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام
میگھن مارکل نے مئی 2019 میں شہزادہ ہیری سے شادی کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام

خیال کیا جا رہا ہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کتابیں لکھنے سمیت میڈیا پر کوئی پروگرام کرنے یا سوشل میڈیا کے پلیٹ فام کو بھی کمائی کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

اسی طرح یہ خبریں بھی ہیں کہ مالی طور پر خودکفیل ہونے کے لیے 38 سالہ میگھن مارکل ایک بار پھر اداکاری کے شعبے میں انٹری دیں گی تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

برطانوی اخبار ’میٹرو‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ شاہی حیثیت سے دستبرداری کے بعد اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ میگھن مارکل ایک بار پھر شوبز کی دنیا میں انٹری دیں اور ابتدائی طور پر اداکارہ وائس اوور اور پروموشن ایونٹ میں شرکت کرتی دکھائی دیں گی۔

میگھن مارکل ڈراموں اور فلموں میں کام کر چکی ہیں—فائل فوٹو: ہارپر بازار
میگھن مارکل ڈراموں اور فلموں میں کام کر چکی ہیں—فائل فوٹو: ہارپر بازار

رپورٹ میں بتایا گیا کہ میگھن مارکل ماضی میں اداکاری کرتی رہی ہیں اور امکان یہی ہے کہ وہ ایک بار پھر اسکرین پر جلوے بکھیرتی دکھائی دیں گی تاہم اس حوالےسے انہوں نے یا شاہی خاندان کے ذرائع نے کوئی وضاحت نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی شاہی جوڑے کا شاہی حیثیت چھوڑنے کا اعلان

خیال رہے کہ شہزادہ ہیری سے مئی 2019 میں شادی کرنے سے قبل میگھن مارکل شوبز سے وابستہ تھیں اور انہوں نے چند ڈراموں میں اداکاری کرنے سمیت چند فلموں میں بھی جلوے دکھائے جب کہ وہ ماڈلنگ بھی کرتی رہی ہیں۔

شہزادہ ہیری سے منگنی کرنے کے بعد وہ شوبز سے دور ہوگئی تھیں تاہم اب خیال کیا جا رہا ہے کہ اب وہ پھر سے شوبز سے وابستہ ہوجائیں گی تاہم اس حوالے سے انہوں نے خود کوئی وضاحت یا اعلان نہیں کیا۔

میگھن مارکل ماڈلنگ بھی کرتی رہی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
میگھن مارکل ماڈلنگ بھی کرتی رہی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

ملکہ برطانیہ کا شہزادہ ہیری سے براہ راست بات چیت کے لیے اجلاس طلب

دوسری جانب ملکہ برطانیہ نے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ کی جانب سے شاہی حیثیت کو چھوڑے جانے کے بعد شاہی محل میں ایک اہم اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں شاہی خاندان کے تمام افراد شرکت کریں گے۔

برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ملکہ برطانیہ نے 13 دسمبر کو شاہی محل میں ایک اہم ترین اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں شہزادہ ہیری کو شریک ہونے کے لیے بھی کہا گیا ہے۔

شہزادہ ہیری کے اعلان کے بعد ملکہ برطانیہ نے اہم اجلاس طلب کرلیا—فوٹو: اے پی
شہزادہ ہیری کے اعلان کے بعد ملکہ برطانیہ نے اہم اجلاس طلب کرلیا—فوٹو: اے پی

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملکہ برطانیہ نے شاہی محل کے سینیئر عہدیداروں کے توسط سے تمام شاہی خاندان کے افراد کو اجلاس میں شریک ہونے کا پیغام بھجوایا ہے اور مذکورہ اجلاس میں ملکہ برطانیہ براہ راست شہزادہ ہیری سے بات کریں گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اجلاس میں نہ صرف شہزادہ ہیری بلکہ ان کے والدہ شہزادہ چارلس اور بھائی شہزادہ ولیم بھی شریک ہوں گے اور ممکنہ طور پر میگھن مارکل سے فون یا دوسرے ذرائع کے ساتھ رابطہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: شاہی حیثیت سے دستبرداری: مادام تساؤ میوزم نے برطانوی شاہی جوڑے کے مجسمے ہٹادیے

رپورٹ کے مطابق اجلاس کے دوران ملکہ برطانیہ براہ راست شہزادہ ہیری سے بات کریں گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اجلاس میں شہزادہ ہیری کے اعلان کے بعد اگلے قدم کا کوئی بھی لائحہ عمل زیر غور نہیں لایا جائے گا بلکہ اجلاس میں مذکورہ اعلان کو واپس لینے سمیت متعلق اقدامات پر غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں شہزادہ ہیری کے والد، بھائی اور بھابھی بھی شرکت کریں گی—فوٹو: اے ایف پی
اجلاس میں شہزادہ ہیری کے والد، بھائی اور بھابھی بھی شرکت کریں گی—فوٹو: اے ایف پی

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024