• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

رابی پیرزادہ کی پہلی ’حمد‘ مقبول

شائع January 12, 2020
رابی پیرزادہ نے گزشتہ برس شوبز چھوڑنے کا اعلان کیا تھا—اسکرین شاٹ
رابی پیرزادہ نے گزشتہ برس شوبز چھوڑنے کا اعلان کیا تھا—اسکرین شاٹ

سابق گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے گزشتہ برس نومبر میں شوبز کی دنیا کو خیرباد کہنے کا اعلان کرتے ہوئے نئی زندگی گزارنے کا اعلان کیا تھا۔

گلوکارہ و اداکارہ نے اپنی نامناسب ویڈیوز لیک کیے جانے کے بعد شوبز سے کنارہ کشی اختیار کی تھی اور کہا تھا کہ اب وہ واپس انٹرٹینمنٹ دنیا میں نہیں آئیں گی۔

رابی پیرزادہ نے شوبز چھوڑنے کے اعلان کے بعد بھی سوشل میڈیا پر چند تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی تھیں جن میں انہوں نے نئی زندگی گزارنے کا عندیہ دیا تھا اور کہا تھا کہ اب وہ باقی زندگی مذہبی تعلیمات کے مطابق گزاریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: رابی پیرزادہ کا شوبز چھوڑنے کا اعلان

اداکارہ نے دسمبر 2019 کے آخر میں ہی سوشل میڈیا پر مذہبی تعلیمات کے حوالے سے تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنا شروع کردی تھیں اور ان کی جانب سے مذہبی تعلیمات سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے پر کئی لوگ ان کے اقدام سے خوش دکھائی دیے اور انہوں نے سابق گلوکارہ کی تعریف کی تھی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

گزشتہ ہفتے 5 جنوری کو ہی رابی پیرزادہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کے آغاز کی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ قرآن پاک کی تلاوت کرتی دکھائی دیں گی۔

رابی پیرزادہ نے رواں ماہ کے آغاز میں انسٹاگرام پر جو ویڈیو شیئر کی تھی اس میں انہیں اسکارف میں دیکھا جاسکتا ہے جب کہ وہ مختصر ویڈیو میں نہ صرف قرآن پاک کی چند آیات کی تلاوت کرتی دکھائی دیں بلکہ وہ ان کا ترجمہ بھی کرتی دکھائی دیں۔

مزید پڑھیں: شوبز چھوڑنے کے بعد رابی پیرزادہ کیا کرنے جا رہی ہیں؟

رابی پیرزادہ کی جانب سے مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کے آغاز اور ان کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی کیلی گرافی کی تصاویر شیئر کیے جانے کے بعد کچھ لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور دعویٰ کیا کہ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی کیلی گرافی ان کی نہیں جس کے بعد اب انہوں نے تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے متعدد ویڈیوز جاری کردیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

رابی پیرزادہ نے انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر کیلی گرافی کرنے کی ویڈیوز جاری کیں اور ساتھ ہی لکھا کہ جو لوگ سمجھتے ہیں کہ کیلی گرافی میری نہیں ہیں وہ جان لیں کہ اگر خدا انسان کو موذی جانوروں کو دوست بنا سکتا ہے تو وہ انسان کو فن کیوں نہیں دے سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: رابی پیرزادہ کا مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا اعلان

دلچسپ بات یہ ہے کہ گلوکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی سلسلہ وار ویڈیوز میں ایک ہی ’حمد‘ سنائی دیتی ہے اور وہ ’حمد‘ رابی پیرزادہ کی آواز میں ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

’میں گنہگار ہوں‘ حمد کو رابی پیرزادہ نے انتہائی احسن میں پیش کیا اور کئی مداحوں نے ان کی کیلی گرافی سے زیادہ حمد میں ان کی خوبصورت آواز کو سراہا۔

مزید پڑھیں : رابی پیرزادہ کا مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا آغاز

شوبز چھوڑنے کے اعلان اور مذہبی تعلیمات کے تحت زندگی گزارنے کے آغاز کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ رابی پیرزادہ کی جانب سے اپنی آواز میں ’حمد‘ شیئر کی گئی جو مداحوں نے بہت پسند کی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024