• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

ایڈووکیٹ انعام الرحیم کی رہائی کے خلاف وزارت دفاع کی درخواست مسترد

شائع January 11, 2020
ڈویژن بینچ نے رجسٹرار آفس کے اٹھائے گئے اعتراضات کے خلاف ڈپٹی اٹارنی جنرل کے دلائل سنے—فائل فوٹو: ایل ایچ سی ویب سائٹ
ڈویژن بینچ نے رجسٹرار آفس کے اٹھائے گئے اعتراضات کے خلاف ڈپٹی اٹارنی جنرل کے دلائل سنے—فائل فوٹو: ایل ایچ سی ویب سائٹ

اسلام آباد: لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے وزارت دفاع کی جانب سے ایڈووکیٹ انعام الرحیم کی حراست کو غیر قانونی قرار دے کر رہا کرنے کے حکم کے خلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل مسترد کردی۔

جسٹس وقاص مرزا رؤف نے 2 روز قبل ہونے والی سماعت میں کرنل (ر) ایڈووکیٹ انعام الرحیم کی رہائی کو غیر قانونی قرار دیا تھا اور انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

عدالت نے ان کی رہائی کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’عسکری حکام کے پاس انعام الرحیم ایڈووکیٹ کی حراست کو غیر قانونی اور ناجائز قرار دیا جاتا ہے، انہیں فوری رہا کیا جائے گا‘۔

یہ بھی پڑھیں: ایڈووکیٹ انعام الرحیم کی حراست غیر قانونی قرار، رہائی کا حکم

بعدازاں وزارت دفاع نے لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف ڈپٹی اٹارنی جنرل راجا عابد کے ذریعے جمعے کو ایک انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی۔

جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس انوار الحق پنوں پر مشتمل ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے رجسٹرار آفس کے اٹھائے گئے اعتراضات کے خلاف ڈپٹی اٹارنی جنرل کے دلائل سنے۔

بینچ نے تفصیلی دلائل سننے کے بعد رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھے اور ان کے مطابق اپیل کو مسترد کردیا۔

دوسری جانب مذکورہ وکیل کے بیٹے نے مورغہ پولیس اسٹیشن میں لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے ساتھ ایک درخواست دائر کی اور پولیس حکام سے درخواست کی کہ عدالتی احکامات پر عمل کرتے ہوئے عسکری حکام کی حراست سے ان کے والد کو رہا کروائیں۔

ادھر انعام الرحیم کے اہلِ خانہ کی نمائندگی کرنے والے وکیل ایڈووکیٹ انور ڈار نے کہا کہ وکیل کے اغوا سے متعلق کیس کی پیروی کے لیے وکلا کا ایک پینل تشکیل دیا گیا ہے جو ہفتے کو پولیس حکام کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرے گا۔

واضح رہے کہ 3 جنوری کو جسٹس وقاص مرزا رؤف نے لیفٹیننٹ کرنل (ر) انعام الرحیم کی حراست کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کی تھی جنہیں وزارت دفاع کے مطابق پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت رازداری قانون کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا تھا۔

وکیل کے مبینہ اغوا کے درج مقدمے کے مطابق ایڈووکیٹ انعام الرحیم کو نامعلوم افراد نے عسکری 14 میں موجود ان کی رہائش گاہ سے اٹھایا جو گیریژن شہر میں خاصی محفوظ آبادی سمجھتی جاتی ہے۔

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ جس وقت ایڈووکیٹ انعام الرحیم سو رہے تھے نامعلوم افراد ان کی رہائش گاہ میں زبردستی داخل ہوئے اور انہیں جبراً اغوا کرتے ہوئے اہلِ خانہ کو دھمکیاں دے کر چلے گئے۔


یہ خبر 11 جنوری 2020 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024