• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

کراچی: چلتی گاڑی میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

شائع January 11, 2020
آگ لگنے کے بعد گاڑی ایک رکشے سے ٹکرانے کے بعد رُک گئی — فوٹو: ڈان نیوز
آگ لگنے کے بعد گاڑی ایک رکشے سے ٹکرانے کے بعد رُک گئی — فوٹو: ڈان نیوز

شہر قائد کے علاقے نیو کراچی میں چلتی گاڑی میں آگ لگنے سے تین بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق اور 5 شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس، ہسپتال اور ریسکیو حکام کے مطابق نیو کراچی کے علاقے میں جمعہ کی رات چلتی ہوئی ہائی روف گاڑی میں آگ لگ گئی۔

بلال کالونی کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) فرداد شیخ نے کہا کہ خاندان کے 10 سے 11 افراد گاڑی میں سفر کر رہے تھے کہ نیو کراچی کی دو منٹ چورنگی کے قریب اچانک چلتی ہائی روف میں آگ بھڑک اٹھی۔

آگ لگنے کے بعد گاڑی ایک رکشے سے ٹکرانے کے بعد رُک گئی۔

پولیس سرجن ڈاکٹر قرار احمد عباسی نے کہا کہ آگ سے جھلسے ہوئے 11 افراد کو عباسی شہید ہسپتال لایا گیا جن میں سے 6 کو ڈاکٹرز نے مردہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ جھلس کر جاں بحق ہونے والوں میں تین بچے، ایک خاتون اور دو مرد شامل ہیں جن کے جسم پوری طرح جل چکے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ دیگر 5 زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک ہے کیونکہ ان کے جسم کا 90 فیصد تک حصہ جل چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: ہسپتال کے انکیوبیٹر میں آتشزدگی سے نومولود جاں بحق

گاڑی میں آگ لگنے کی مختلف وجوہات بتائی جارہی ہیں۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان نے کہا کہ گاڑی میں آگ اس وقت لگی جب اس کا رکشے سے تصادم ہوا۔

تاہم علاقے کے ایس ایچ او فرداد شیخ نے دعویٰ کیا کہ رکشے سے ٹکرانے سے قبل ہی گاڑی میں آگ لگ چکی تھی۔

ایک اور پولیس افسر مشتاق نے واقعے کے عینی شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گاڑی میں آگ پہلے ہی لگ چکی تھی اور اس کے بعد وہ رکشے سے ٹکرائی۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ گاڑی میں کسی نے سگریٹ کے لیے آگ جلائی اور قریب ہی موجود پیٹرول کی بوتل نے آگ پکڑ لی۔

پولیس حادثے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہی ہے جبکہ فائر بریگیڈ اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو جائے وقوع پر طلب کر لیا گیا۔

تبصرے (1) بند ہیں

nk Jan 11, 2020 05:32am
A similar incident like this in similar kind of car has happened before too

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024