• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

کراچی: جامعہ بنوریہ کے قریب پانچ سو گرام وزنی بم برآمد

شائع July 25, 2013

فائل فوٹو --.
فائل فوٹو --.

کراچی: کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں واقع جامعہ بنوریہ سے ملنے والے ریموٹ کنٹرول بم کو بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا ہے-

پانچ سو گرام وزنی بم کے ساتھ تحریک طالبان کی پرچی بھی منسلک تھی جس پر لکھا تھا 'طالبان کی طرف سے تحفہ'۔

سائٹ بنوریہ ٹاؤن مدرسے میں مشکوک بریف کیس کی موجودگی کی اطلاع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا جس نے جائزے کے بعد مشکوک بریف کیس میں بم کی موجودگی کی تصدیق کردی

تصدیق کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور مدرسے کو خالی کرالیا گیا۔

تاہم، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے انتہائی مہارت سے بم کو ناکارہ بنادیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق بم کا مجموعی وزن پانچ سو گرام تھا جس میں دو پیکٹ کٹ اسکرو ڈالے گئے تھے اور بم میں نو والٹ کی بیٹری اور ڈیٹونیٹر بھی نصب تھا، جس میں ریموٹ کنٹرول ڈیوائس لگائی گئی تھی۔

پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ بارود کے ساتھ ایک پرچی ملی ہے جس پر تحریر ہے کہ یہ بم تحریک طالبان کی جانب سے تحفہ ہے۔ بم ڈسپوزل ڈسپوزل اسکواڈ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بم انتہائی مہارت سے تیار کیا گیا تھا جس کے پھٹنے سے بڑی تباہی ہوسکتی تھی۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بارود کے نمونے کیمائی تجزیئے کے لیے لیبارٹری روانہ کردیئے ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Babur Jul 26, 2013 02:55am
Islam ke naam main kya tohfa dena chaahte the in badbakhton ne. Islam woh deen hai jis ne logon ko jaan lene se mana karta hai, jis ne logon ki jaan bachane ko hedaayat deta hai, jis ne "Iqra" keh kar padhayi ko ahmiyat deta hai; aur yeh jaanwar, Islam ke naam main, begunaahon ki maut aur ek madrassah ke tabahee ko tohfe main pesh karna chaahte the. Allah in wehshiyon ko un ki saza jald se jald delwaade.

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024