• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

کیا ثنا جاوید اور عمیر جسوال 2020 میں شادی کرنے والے ہیں؟

شائع January 10, 2020
فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کے نامور اداکارہ ثنا جاوید اور گلوکار عمیر جسوال سے متعلق سوشل میڈیا پر یہ افواہیں سامنے آرہی ہیں کہ یہ دونوں جلد شادی کرلیں گے۔

ان افواہوں کا آغاز اس وقت ہوا جب گلوکار عمیر جسوال نے اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ اپنی سالگرہ کا کیک کاٹ رہے ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اس تصویر کے نیچے گلوکار نے اداکارہ ثنا جاوید کا کمنٹ میں شکریہ ادا کیا جبکہ لکھا کہ انہیں کیک پسند آیا اور بائیک کا رنگ بھی، جبکہ نئی بائیک کے لیے آئیڈیا دینے کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اس پر اداکارہ نے جواب دیتے ہوئے کمنٹ کیا کہ 'مجھے خوشی ہے آپ کو پسند آیا، سالگرہ کی بہت مبارکباد'۔

ان دونوں کی اس بات چیت کے بعد مداحوں نے یہ خیال ظاہر کرنا شروع کردیا کہ عمیر جسوال اور ثنا جاوید ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں اور جلد شادی بھی کرلیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کسی نے انہیں پاکستان کی نئی جوڑی قرار دیا۔

تو کسی نے لکھا کہ یہ دونوں جلد شادی کرلیں گے۔

ویسے تو دونوں اداکاروں نے اب تک اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا البتہ انٹرنیٹ پر یہ خبریں بھی سامنے آرہی ہیں کہ یہ دونوں شادی نہیں کررہے اور انہوں نے تعلقات کی خبروں کو بےبنیاد ٹھہرایا ہے۔

خیال رہے کہ ثنا جاوید کا شمار پاکستان کی بہترین اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے، جو 'خانی'، 'رسوائی' جیسے بہترین ڈراموں کا حصہ بن چکی ہیں۔

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

دوسری جانب عزیر جسوال پاکستان کے بہترین نوجوان گلوکار مانے جاتے ہیں جو اپنے کیریئر میں کئی کنسرٹس کے ساتھ ساتھ کوک اسٹوڈیو میں بھی پرفارم کرچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024