• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

نتاشا بیگ اپنا پہلا البم لانچ کرنے کے لیے تیار

شائع January 9, 2020
گلوکارہ نے کوک اسٹوڈیو میں پرفارم کرکے شہرت حاصل کی — فوٹو: انسٹاگرام
گلوکارہ نے کوک اسٹوڈیو میں پرفارم کرکے شہرت حاصل کی — فوٹو: انسٹاگرام

نامور گلوکارہ نتاشا بیگ اپنی شاندار گلوکاری سے مداحوں کا دل ہر بار جیتنے میں کامیاب ہوجاتی ہیں اور اب وہ جلد اپنا پہلا البم بھی لانچ کرنے جارہی ہیں۔

نتاشا بیگ نے 2013 میں ایک میوزکل شو کے ساتھ اپنے کیریئر کا آغاز کیا جبکہ انہیں مقبولیت اس وقت ملی جب انہوں نے ابو محمد اور فرید ایاز قوال کے ہمراہ کوک اسٹوڈیو میں پرفارم کیا۔

مزید پڑھیں: کوک اسٹوڈیو 11 کی پہلی قسط کے ‘شکوہ جواب شکوہ‘ کی دھوم

نتاشا بیگ نے کوک اسٹوڈیو میں علامہ اقبال کا کلام 'جواب شکوہ' پڑھا تھا۔

ان کے پہلے البم کا نام 'ذریعہ' ہے جس میں دس گانے ریلیز کیے جائیں گے جن میں صوفی اور راک دونوں قسم کی موسیقی شامل ہے۔

ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے نتاشا کا کہنا تھا کہ اس البم کے ذریعے وہ معاشرے میں اپنی خود کی منزل حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'میں نے اپنے البم بھی کچھ منفرد انداز کی موسیقی شامل کرنے کی کوشش کی ہے، سب ایک دوسرے سے الگ ہوں گے، لوگوں کی پسند کے حساب سے ہر قسم کا گانا شامل کیا گیا ہے'۔

نتاشا بیگ کا پہلا البم پاکستان کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر بھی ریلیز ہوگا جبکہ وہ ان گانوں کے لیے ویڈیوز بھی تیار کررہی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں: اقبال کی نظم 'شکوہ جواب شکوہ' کا نیا انداز

گلوکارہ کا مزید کہنا تھا کہ 'ایک گلوکارہ ہونے کی حیثیت سے میری ذمہ داری تھی کہ میں اپنا البم ریلیز کروں اور میوزک ویڈیوز بھی تیار کروں، ہمارا ارادہ ہے کہ پہلے ہم 5 گانوں کی ویڈیوز شوٹ کریں گے، تاکہ البم کی ریلیز کے ساتھ انہیں بھی ریلیز کیا جاسکے، لیکن البم میں موجود تمام گانوں کی ویڈیوز شوٹ کرنے کی بھی کوشش جاری ہے'۔

اس البم کے علاوہ نتاشا بیگ کئی نئے فنکاروں کے ساتھ بھی مل کر کام کریں گی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

جبکہ علی عظمت کے ساتھ بھی وہ جلد کام کرتی نظر آئیں گی۔

نتاشا بیگ کسی ڈرامے کے لیے بھی ایک گانا تیار کررہی ہیں جس میں ان کے ساتھ احمد جہانزیب نے گلوکاری کی۔

گلوکارہ اپنے پہلے البم کی ریلیز کے ساتھ ہی دوسرے البم پر کام شروع کرنے کا ارادہ بھی رکھتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024