• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

بابر اعظم کی انگلش کاؤنٹی سمرسیٹ میں واپسی

شائع January 8, 2020 اپ ڈیٹ January 14, 2020
بابراعظم ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے گزشتہ سیزن کے سرفہرست بلے باز تھے—فوٹو:سمرسیٹ
بابراعظم ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے گزشتہ سیزن کے سرفہرست بلے باز تھے—فوٹو:سمرسیٹ

انگلش کرکٹ کاؤنٹی سمرسیٹ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم اگلے سیزن میں کلب کا حصہ ہوں گے اور رواں برس مئی سے جولائی تک دستیاب ہوں گے۔

سمرسیٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بابراعظم نے 2019 کے سیزن میں شان دار کارکردگی دکھائی اور 2020 میں دوبارہ ٹیم کا حصہ ہوں گے جو پاکستان کرکٹ بورڈ کی اجازت سے مشروط ہے۔

کلب کے مطابق بابراعظم ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے لیے 28 مئی سے 3 جولائی تک دستیاب ہوں گے اور اسی دوران کاؤنٹی چمپیئن شپ کے میچوں میں سمرسیٹ کی جانب سے میچز کھیلیں گے۔

خیال رہے کہ بابراعظم گزشتہ سیزن ٹی ٹوئنٹی 2019 بلاسٹ کے سرفہرست بلے باز تھے جہاں نوجوان بلے باز نے 52 اعشاریہ 54 کی اوسط سے 578 رنز بنائے تھے جس میں 102 رنز کی ایک بڑی اننگز بھی شامل تھی۔

مزید پڑھیں:بابر اعظم رواں سال ٹی20 ورلڈ کپ میں بہتر نتائج کیلئے پرامید

سمرسیٹ کے ڈائریکٹر کرکٹ اینڈی ہوری کا کہنا تھا کہ ‘بابر اعظم انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دنیا کے بہترین بلے باز ہیں اور کلب میں اس کی واپسی ہمارے لیے بہترین اضافہ ہوگا’۔

بابراعظم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ‘انہوں نے گزشتہ سیزن میں ہمارے لیے بہترین کردار ادا کیا تھا اور ان کے اعداد و شمار اس کا مظہر ہیں’۔

اینڈی ہوری کا کہنا تھا کہ ‘بابراعظم نے کئی میچوں میں فتح دلائی اور ڈریسنگ روم کے ماحول میں بلاجھجک متعارف ہوئے تھے، اس سے زیادہ غیر ملکی کھلاڑیوں سے توقع نہیں کی جاسکتی’۔

ڈائریکٹر آف کرکٹ کا کہنا تھا کہ ‘وہ ہمارے اراکین اور شائقین کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں میں بھی بہت مقبول ہیں، وہ واقعی ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں اور ہم ان کے ساتھ 2020 میں ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ اور کاؤنٹی چمپیئن شپ دونوں طرز میں کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں’۔

سمرسیٹ کے بیان کے مطابق بابراعظم نے کہا کہ ‘میں سمرسیٹ میں لطف اندوز ہوا اور اگلے سیزن کے لیے بھی پرعزم ہوں، سمرسیٹ کی ٹیم اور شائقین بہترین ہیں’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘امید ہے کہ میں کلب کو ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں ناک آؤٹ تک پہنچانے اور کاؤنٹی چمپیئن شپ میں میچز جیتنے میں مدد کرسکوں’۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024