• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

یہ فولڈ ایبل کانسیپٹ فون موٹرولا ریزر سے بھی سستا

شائع January 7, 2020
— فوٹو بشکریہ میش ایبل
— فوٹو بشکریہ میش ایبل

ٹی سی ایل کو اکثر افراد سستے اسمارٹ ٹیلی ویژن کے حوالے سے جانتے ہیں مگر یہ کمپنی بہت جلد ایک فولڈ ایبل فون بھی متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

لاس ویگاس میں جاری سی ای ایس ٹیکنالوجی بلیک بیری اور الکاٹیل جیسی معروف موبائل فونز تیار کرنے والی کمپنیوں کی مالک ٹی سی ایل نے کانسیپٹ فولڈ ایبل فون پیش کیا جس کی قیمت بھی 15 سو ڈالرز کے موٹرولا ریزر فلپ فون سے کم ہوگی۔

اس کی پہلی جھلک گزشتہ سال موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر پیش کی گئی تھی مگر سی ای ایس میں اس کا ورکنگ پروٹوٹائپ لوگوں کے لیے پیش کیا گیا۔

یہ فون چوکور ڈیزائن کا ہے جو درمیان سے کھل کر 7.2 انچ پلاسٹک ڈسپلے کو ظاہر کرتا ہے جبکہ اس کے اندر کوئی سیلفی کیمرا نہیں، مگر بیک پر 4 کیمرے دیئے گئے ہیں۔

دیگر فولڈ ایبل فونز کے برعکس ٹی سی ایل کی ڈیوائس فولڈ ہونے پر بھی فرش پر کھڑی ہوسکتی ہے جبکہ لیپ ٹاپ کی طرح فولڈ کرکے اس کی اسکرین کے آدھے حصے کو ٹائپ کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

فوٹو بشکریہ میش ایبل
فوٹو بشکریہ میش ایبل

کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ درجن بھر فولڈ ایبل فونز کے ڈیزائنز پر کام کررہی ہے جبکہ اس طرح کے اسمارٹ چشمے اور اسمارٹ ہوم پراڈکٹس پر بھی کام کیا جارہا ہے۔

یہ کانسیپٹ فون اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم پر کام کرے گا جس میں بیک پر 4 کیمرے ہوں گے جن میں ایک مین سنسر، دوسرا لو لائٹ، تیسرا سپروائیڈ اینگل اور چوتھا میکرو سنسر ہوگا۔

فون میں فائیو جی سپورٹ کے ساتھ اسنیپ ڈراگون 765 یا 765 جی پراسیسر دیئے جانے کا امکان ہے۔

فوٹو بشکریہ میش ایبل
فوٹو بشکریہ میش ایبل

کمپنی کی جانب سے اس کی دستیابی کی تاریخ اور قیمت وغیرہ کا اعلان نہیں کیا گیا بلکہ نام تک نہیں بتایا گیا مگر یہ ضرور یقین دہائی کرائی گئی کہ یہ رواں سال کسی وقت متعارف کرایا جائے گا اور اس کی قیمت اتنی مناسب ہوگی کہ بیشتر افراد پہلی بار ایک فولڈ ایبل اسکرین کو استعمال کرسکیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024