• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ایچ پی کا نیا طاقتور آل ان ون کمپیوٹر

شائع January 9, 2020
— فوٹو بشکریہ ایچ پی
— فوٹو بشکریہ ایچ پی

آج کل لیپ ٹاپس پر زیادہ توجہ دی جارہی ہے تو ایک طاقتور آل ان ون ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کو متعارف کرانا غیرمعمولی لگتا ہے۔

تاہم معروف کمپنی ایچ پی نے لاس ویگاس میں سی ای ایس نمائش میں اپنا نیا کمپیوٹر اینوی 32 اے آئی او متعارف کرایا ہے، جس کے ساتھ 31.5 انچ کا 4 کے ڈسپلے بھی ہوگا جبکہ اس کے اندر نیویڈا جی فورس آر ٹی ایکس 2080 موجود ہے۔

یہ پہلا آن ان ون کمپیوٹر ہے جو نیویڈا آر ٹی ایکس اسٹوڈیو سے سرٹیفائیڈ ہے، یعنی یہ آر ٹی ایکس کورز کو استعمال کرکے اپلیکشنز کو تیزی سے لوڈ کرنے اور اے آئی ورک لوڈ کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ایچ پی نے اس میں 65 واٹ انٹیل 9 جنریشن کور آئی سیون پراسیسر، 32 جی بی ریم ارو ایک ٹی بی ایس ایس ڈی اسٹوریج دی ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس کمپیوٹر میں دنیا کا سب سے بڑا فور کے ڈسپلے دیا گیا ہے جو لگ بھگ بیزل لیس ہے اور اسکرین ٹو باڈی ریشو 92.8 فیصد ہے۔

یہ 'دنیا کا پہلا کمپیوٹر' ہے جس میں ایچ ڈی آر 600 ڈسپلے دیا گیا ہے۔

اس میں کچھ کارآمد فیچرز بھی دیئے گئے ہیں جیسے اگر آپ آڈیو یا وائرلیس چارجنگ کے خواہشمند ہیں تو یہ کمپیوٹر اس کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔

اور یہ بھی کمپنی کے بقول دنیا کا پہلا ایسا کپیوٹر ہے اور ہاں یہ دنیا کا لاﺅڈسٹ آل ان ون بھی ہے، یہاں تک کہ آپ کمپیوٹر کے اسپیکرز سے موسیقی کو اس وقت بھی اسٹریم کرسکتے ہیں جب مشین کو پاور آف کردیا جائے ۔

ایچ پی کی جانب سے کمپیوٹر کی بیس کو وائرلیس چارجنگ پیڈ میں تبدیل کیا ہے جو کمپیوٹر بند ہونے پر بھی کام کرتا ہے۔

فوٹو بشکریہ ایچ پی
فوٹو بشکریہ ایچ پی

یہ کمپیوٹر اب صارفین کے لیے دستیاب ہے جو کمپنی کی ویب سائٹ پر 16 سو ڈالرز میں خریدا جاسکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024