• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

خیبرپختونخوا میں بھی اسکولوں کی موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ

شائع January 7, 2020
پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں بھی اسکولوں کی تعطیلات میں اضافہ کیا گیا—فائل فوٹو: اے ایف پی
پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں بھی اسکولوں کی تعطیلات میں اضافہ کیا گیا—فائل فوٹو: اے ایف پی

پشاور: محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکینڈری ایجوکیشن خیبرپختونخوا نے صوبے میں سرد موسم کے پیش نظر سرکاری اسکولز کی موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ کردیا۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ سرکاری اسکولز 12 جنوری 2020 تک بند رہیں گے اور پیر 13 جنوری سے دوبارہ کھلیں گے۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں سرد موسم کے باعث موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع

اس ضمن میں محکمہ تعلیم کے وزیر اکبر ایوب نے کہا کہ چھٹیوں میں اضافہ سردی کی لہر میں شدت کو دیکھتے ہوئے کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ تمام اسکولز 13 جنوری 2020 بروز پیر کو کھولے جائیں گے۔

قبل ازیں پنجاب کے محکمہ تعلیم نے صوبے میں سخت سردی کی لہر کو دیکھتے ہوئے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کو موسم سرما کی تعطیلات 12 جنوری تک بڑھانے کی ہدایت کی تھی۔

اس حوالے سے جاری ایک سرکاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ صوبے میں سرکاری و نجی تعلیمی ادارے پیر 13 جنوری سے دوبارہ کھلیں گے۔

خیال رہے کہ اتوار کو ملک کے مختلف علاقوں میں مغربی سسٹم داخل ہوا تھا، جس کے باعث بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد میں اسموگ کی وجہ سے کل اسکول بند رہیں گے

ادھر محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں بلوچستان کے پہاڑی علاقوں، خیبرپختونخوا کے کچھ حصوں اور جنوبی اور وسطی پنجاب کے مختلف حصوں میں بارش اور برف باری ہوگی۔

اس کے ساتھ ساتھ بالائی پنجاب و خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت بالائی سندھ کے کچھ علاقوں میں بھی یہی پیش گوئی کی گئی تھی۔

یہاں یہ بات مدنظر رہے کہ سندھ بھر میں سرد موسم کی صورتحال اور والدین کے تحفظات کے باوجود موسم سرما کی تعطیلات یکم جنوری کو ختم ہوگئی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024