• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

پاکستان کی پہلی الیکٹرک کار کمپنی نے 4 گاڑیاں متعارف کرادیں

شائع January 6, 2020
— فوٹو بشکریہ ٹاپ سن فیس بک پیج
— فوٹو بشکریہ ٹاپ سن فیس بک پیج

پاکستان میں چین کے تعاون سے پہلی الیکٹرک گاڑیوں کی کمپنی ٹاپ سن موٹرز نے کام شروع کردیا ہے۔

پروپاکستانی کی ایک رپورٹ کے مطابق لاہور میں 3 جنوری کو ایک تقریب میں اس کمپنی کے شوروم کا افتتاح کیا گیا اور اس موقع پر 4 گاڑیوں کو متعارف کرایا گیا۔

ان میں سے ایک 1 ہزار سی سی زاﺅٹی زی 100 ہیچ بیک، جے ایم سی سنگل کیبن، ڈبل کیبن اور جے ایم سی ویگوز 2.4 لیٹر گاڑیاں شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فی الحال کمپنی کی جانب سے الیکٹرک گاڑیاں متعارف نہیں کرائی گئیں بلکہ یہ روایتی ایندھن پر چلنے والی گاڑیاں ہیں۔

زی 100 کے الیکٹرک پاور ورژن کو پاکستان میں نیشنل الیکٹرک وہیکل پالیسی (این ای وی پی) کے اطلاق کے بعد متعارف کرایا جائے گا جو کہ عالمی مارکیٹوں میں دستیاب ہے۔

یہ الیکٹرک گاڑی ایک چارج پر 300 کلومیٹر تک سفر کرسکے گی اور اس کی قیمت 19 سے 20 لاکھ روپے تک ہونے کا امکان ہے مگر قومی پالیسی کے اطلاق کے بعد ہی اس کا تعین ہوسکے گا۔

دوسری جانب متعارف کرائی جانے والی زی 100 کا ڈیزائن سیکنڈ جنریشن آلٹو سے کافی ملتا جلتا ہے کیونکہ اس کمپنی کے پاس اس کے رائٹس موجود ہیں۔

فوٹو بشکریہ ٹاپ سن موٹرز فیس بک پیج
فوٹو بشکریہ ٹاپ سن موٹرز فیس بک پیج

اس گاڑی میں 5 اسپیڈ مینوئل دیئے گئے ہیں، الیکٹرک پاور اسٹیئرنگ، پاور ونڈوز، سینٹرل لاکنگ اور دیگر فیچرز موجود ہیں جو سوزوکی ویگن آر، کلٹس اور فا وی ٹو اور کیا Picanto کا مقابلہ کرے گی۔

اس گاڑی کی قیمت 14 لاکھ 90 ہزار روپے رکھی گئی ہے اور رپورٹ کے مطابق بکنگ کے لیے اوپن ہے۔

دوسری جانب جے ایم سی سنگل کیبن 29 لاکھ 50 ہزار روپے، ڈبل کیبن 39 لاکھ 50 ہزار روپے جبکہ جے ایم سی ویگیوز 2.4 لیٹر 50 لاکھ 15 ہزار روپے میں فروخت کی جائے گی۔

خیال رہے کہ وفاقی کابینہ نے 5 نومبر 2019 کو این ای وی پی کی منظوری دی تھی اور حکومت اسے جنوری 2020 میں فعال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024