• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

نوکیا کا ایک اور کلاسیک فون نئی شکل میں واپسی کیلئے تیار

شائع January 5, 2020
— فوٹو بشکریہ نوکیا
— فوٹو بشکریہ نوکیا

ایچ ایم ڈی گلوبل 2020 میں بھی ایک اور نوکیا کلاسیک فون کو نئی شکل میں واپس لانے کے لیے تیار ہے۔

ایچ ایم ڈی گلوبل کے چیف پراڈکٹ آفیسر جوہو سارویکاس نے ایک ٹوئٹ میں اس بات کا اعلان کیا۔

ایڈیڈاس کے جوتوں کی تصاویر کے ساتھ کیے گئے ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا 'یہ چوتھا سال ہے جب میں نے سی ای ایس اور ایم ڈبلیو سی کے لیے نئے جوتے خریدے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ یہ بہترین سال ثابت ہوگا، ایڈیڈاس کے لمیٹڈ ایڈیشن جوتوں کو دریافت کیا اور اس کا مطلب ہے کہ ہم ایک نیا اوریجنل نوکیا فون متعارف کراسکتے ہیں'۔

ٹوئٹ میں انہوں نے اوریجنل نوکیا کے ساتھ چینی نئے سال کا ہیش ٹیگ استعمال کیا، جو 25 جنوری سے شروع ہورہا ہے اور اس سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ پرانا فون نئی شکل میں اس موقع پر متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

یہ فون موبائل ورلڈ کانگریس میں بھی رکھا جائے گا جو کہ 24 فروری سے شروع ہوگی۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ کونسے نوکیا کلاسیک فون کو دوبارہ متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

اس سے قبل ایچ ایم ڈی گلوبل کی جانب سے 2017 سے اب تک [نوکیا 3310][1]، نوکیا 8110 فورجی اور نوکیا 2720 فلپ فور جی فونز نئے فیچرز کے ساتھ پیش کیے گئے ہیں۔

ایچ ایم ڈی گلوبل کی جانب سے کلاسیک فون کے ساتھ ساتھ مختلف اسمارٹ فونز کی تیاری پر بھی کام ہورہا ہے۔

پہلے توقع کی جارہی تھی کہ فروری میں یہ کمپنی نوکیا 9 پیورویو کے اپ ڈیٹ ورژن کو متعارف کراسکتی ہے مگر اب کہا جارہا ہے کہ نوکیا 9.2 کو رواں سال کی تیسری یا چوتھی سہ ماہی میں پیش کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024