• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سام سنگ کا گلیکسی ایس سیریز کے نئے فونز 11 فروری کو متعارف ہوں گے

شائع January 5, 2020
— فوٹو بشکریہ سام سنگ
— فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ کا نئے فلیگ شپ گلیکسی ایس 11 (یا گلیکسی ایس 20) کو 11 فروری کو متعارف کرایا جائے گا۔

سام سنگ کی جانب سے امریکی شہر سان فرانسسکو میں 11 فروری کو ایونٹ کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے جس میں وہ رواں سال کے گلیکسی ایس سیریز کے لیے فونز پیش کرے گی۔

مختلف لیکس کے مطابق اس سال بھی گلیکسی ایس 11 فون 4 مختلف ورژن میں متعارف کرائے جائیں گے جبکہ جنوبی کورین کمپنی موٹرولا ریزر جیسے فولڈایبل فون کو بھی ساتھ میں پیش کرسکتی ہے۔

سام سنگ کا ایونٹ بارسلونا میں شیڈول موبائل ورلڈ کانگریس سے 2 ہفتے قبل ہوگا۔

اس سال سام سنگ کی جانب سے 4 فونز گلیکسی ایس 20، ایس 20 پلس، ایس 20 ای اور ایس 20 فائیو جی متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

ان فونز میں ایکسینوس 990 پراسیسر (کچھ ممالک میں) اور اسنیپ ڈراگون 865 پراسیسر (بیشتر ممالک میں) دیا جائے گا جبکہ پہلے کے مقابلے میں زیادہ بڑی بیٹری دیئے جانے کا بھی امکان ہے جیسے ایس 20 پلس میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری دی جائے گی۔

گلیکسی ایس 20 اور ایس 20 پلس میں بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ ہوگا جس میں سے ایک 108 میگا پکسل کیمرا ہوگا جو بائی ڈیفالٹ 12 میگا پکسل تصاویر کھینچے گا۔

ممکنہ گلیکسی ایس 11 — فوٹو بشکریہ آن لیکس ٹوئٹر اکاؤنٹ
ممکنہ گلیکسی ایس 11 — فوٹو بشکریہ آن لیکس ٹوئٹر اکاؤنٹ

اس کے علاوہ 48 میگا پکسل ٹیلی فوٹو 2 کیمرا 5 ایکس آپٹیکل زوم کے ساتھ، الٹرا وائیڈ کیمرا اور ٹائم آف فلائٹ سنسر دیا جائے گا جبکہ ان فونز میں میں 120 ہرٹز ریفریش ریٹ ڈسپلے دیا جائے گا۔

فون کے فرنٹ پر گلیکسی نوٹ سیریز کی طرح ہول پنچ ڈیزائن میں سیلفی کیمرا دیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024