• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

’میری ممی نوں پسند نئیں توں‘ پر سائرہ شہروز کی ڈانس ویڈیو وائرل

شائع January 5, 2020
ڈانس ویڈیو سامنے آتے ہی وائرل ہوگئی—اسکرین شاٹ
ڈانس ویڈیو سامنے آتے ہی وائرل ہوگئی—اسکرین شاٹ

اداکارہ سائرہ شہروز یوں تو آج کل شوہر شہروز سبزواری سے علیحدگی کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔

تاہم گزشتہ روز سے انٹرنیٹ پر ان کی ایک ڈانس ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنی بہن ہیئر اسٹائلسٹ پلوشہ یوسف کے ساتھ ایک شادی کی تقریب میں رقص کرتی دکھائی دے رہیں۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی مذکورہ ویڈیو میں سائرہ شہروز کو سرخ رنگ کے لباس میں اپنی بہن کے ساتھ معروف بھارتی پنجابی گانے ’میری ممی نوں پسند نئیں توں‘ پر رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ نے ٹینا درانی برانڈ کا لباس پہن رکھا تھا—فوٹو: ٹینا درانی انسٹاگرام
اداکارہ نے ٹینا درانی برانڈ کا لباس پہن رکھا تھا—فوٹو: ٹینا درانی انسٹاگرام

مذکورہ ویڈیو تانیہ مرزا اور طلال کی شادی کے دوران بنائی گئی تھی۔

سائرہ اور شہروز کے درمیان علیحدگی کی خبریں وائرل ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
سائرہ اور شہروز کے درمیان علیحدگی کی خبریں وائرل ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

ویڈیو میں جو لباس سائرہ شہروز نے پہن رکھا تھا اسے ’ٹینا درانی فیشن ہاؤس‘ نے تیار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شہروز اور سائرہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں

فیشن ہاؤس نے دلہن تانیہ مرزا کا بھی لباس تیار کیا تھا اور فیشن برانڈ کی جانب سے اپنے انسٹاگرام پر سائرہ شہروز کی ڈانس ویڈیو بھی شیئر کی گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

سائرہ شہروز کی ویڈیو سامنے آتے ہی وائرل ہوگئی اور دیگر لوگوں نے بھی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی۔

مذکورہ ویڈیو سے قبل گزشتہ روز سائرہ شہروز کی بہن پلوشہ یوسف کے ساتھ لی گئی ایک تصویر بھی انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تھی کیوں کہ اداکارہ کی علیحدگی کی خبروں کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ ان کی ویڈیو اور تصویر سامنے آئی ہے۔

مزید پڑھیں: شہروز سبزواری کی سائرہ سے علیحدگی کی تصدیق

اگرچہ سائرہ شہروز اور ان کے شوہر کے درمیان طلاق کی خبریں تھیں تاہم شہروز سبزواری نے ان خبروں کو مسترد کیا تھا تاہم اس بات کی تصدیق کی تھی کہ ان دونوں میں علیحدگی ہوگئی ہے۔

شہروز اور سائرہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں وائرل ہورہی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
شہروز اور سائرہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں وائرل ہورہی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

شہروز سبزواری نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ ان کے اور سائرہ کے درمیان نہ تو طلاق ہوئی ہے اور نہ ہی خلع جب کہ ان کے حوالے سے ماڈل صدف کنول سے تعلقات کی خبریں بھی جھوٹی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: علیحدگی کی خبروں کے بعد سائرہ شہروز کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

شہروز سبزواری کی جانب سے وضاحت کیے جانے کے بعد تاحال سائرہ نے کوئی وضاحت نہیں کی ہے جب کہ صدف کنول کی جانب سے بھی کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

شوہر سے علیحدگی اور طلاق پر تاحال سائرہ نے کوئی جواب نہیں دیا—فوٹو: انسٹاگرام
شوہر سے علیحدگی اور طلاق پر تاحال سائرہ نے کوئی جواب نہیں دیا—فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024