• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

سونے کی قیمت 90 ہزار 8 سو روپے فی تولہ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

شائع January 5, 2020
یکم جنوری 2019 سے لے کر اب تک ایک تولہ سونے کی قیمت میں 23 ہزار روپے اضافہ ہوا — فائل فوٹو: ڈاان
یکم جنوری 2019 سے لے کر اب تک ایک تولہ سونے کی قیمت میں 23 ہزار روپے اضافہ ہوا — فائل فوٹو: ڈاان

کراچی: سالِ نو کے آغاز پر مقامی سطح پر ایک تولہ سونے کی قیمت 90 ہزار 8 سو روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 77 ہزار 8 سو 46 ہزار تک پہنچ گئی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اگست 2019 میں ایک تولہ سونے کی قیمت 90 ہزار ایک سو 50 روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 77 ہزار 2 سو 89 تک پہنچ گئی تھی جبکہ عالمی سطح پر سونے کی قیمت ایک ہزار 5 سو 46 ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔

گزشتہ روز عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں ایک ڈالر اضافے کے بعد یہ ایک ہزار 5 سو 52 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی تھی جس کے بعد آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن (اے ایس ایس جے اے) نے جمعے کے مقابلے میں ابتدا میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں ساڑھے 5 سو روپے اضافہ کیا اور یہ 90 ہزار 2 سو روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 4 سو 72 روپے اضافہ کیا گیا اور یہ 77 ہزار 3 سو 32 روپے تک پہنچ گئی تھی۔

مزید پڑھیں: سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

تاہم ایک گھنٹے کے بعد آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے عالمی مارکیٹ کے ایک ہزار 5 سو 52 ڈالر فی اونس کی بنیاد ہی پر ایک تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 5 سو 14 روپے کے اضافے کے ساتھ نئی قیمتیں جاری کی تھیں۔

جس کے نتیجے میں صرف ایک دن میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار 150 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 986 روپے اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 77 ہزار 300 روپے فی تولہ تک پہنچ گئی

یکم جنوری 2019 سے لے کر گزشتہ روز تک ایک تولہ سونے کی قیمت میں 23 ہزار روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 19 ہزار 7 سو 18 روپے اضافہ ہوا اور اسی عرصے میں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2 سو 69 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی تھی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ہارون رشید چند نے عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں حالیہ اضافے کو ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے بعد مارکیٹ میں پیدا ہونے والی غیر یقینی صورت حال سے منسوب کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024