• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

خیبر پختونخوا کابینہ میں ردوبدل، 4 وزرا کے قلمدان تبدیل

شائع January 4, 2020
محمد اقبال وزیر اور ملک شاہ محمد صوبائی کابینہ میں بطور وزیر شامل ہوگئے ہیں — فائل فوٹو
محمد اقبال وزیر اور ملک شاہ محمد صوبائی کابینہ میں بطور وزیر شامل ہوگئے ہیں — فائل فوٹو

خیبر پختونخوا کابینہ میں ڈیڑھ سال بعد ہی ردوبدل کرتے ہوئے 4 وزرا کے قلمدان تبدیل کر دیے گئے جبکہ مزید 2 نئے وزرا، ایک مشیر اور 8 معاونین کو حکومتی ٹیم کا حصہ بنا لیا گیا۔

کابینہ میں ردوبدل کے اعلامیے کے مطابق محکمہ صحت ہشام انعام اللہ سے لے کر شہرام ترکئی کو دے دیا گیا، ہشام انعام اللہ کو سوشل ویلفیئر کا وزیر بنایا گیا ہے، اکبر ایوب خان اب محکمہ تعلیم کے وزیر ہوں گے، جبکہ ڈاکٹر امجد علی سے کان کنی و معدنیات کی وزارت لے کر وزارت ہاؤسنگ سونپی گئی ہے۔

محمد اقبال وزیر اور ملک شاہ محمد صوبائی کابینہ میں بطور وزیر شامل ہوگئے ہیں، قبائلی ضلع شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے محمد اقبال کو وزیر محکمہ ریلیف اور ملک شاہ محمد کو وزیر ٹرانسپورٹ بنایا گیا ہے۔

اسی طرح مشیر تعلیم ضیا اللہ بنگش کو کامران بنگش کی جگہ مشیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی جبکہ کامران بنگش کو معاون خصوصی برائے لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی بنایا گیا ہے۔

خلیق الرحمٰن کو وزیر اعلیٰ کا مشیر برائے اعلیٰ تعلیم کا قلمدان سونپا گیا ہے۔

اس کے علاوہ غزن جمال معاون خصوصی برائے خصوصی برائے ایکسائز و ٹیکسیشن، ظہور شاکر معاون خصوصی برائے اوقاف و مذہبی امور، عارف احمد زئی معاون خصوصی برائے کان کنی و معدنیات اور شفیع اللہ خان معاون خصوصی برائے انسداد کرپشن مقرر کیے گئے ہیں۔

تاج محمد کو معاون خصوصی برائے جیل خانہ جات، احمد حسین شاہ کو معاون خصوصی برائے بہبود و آبادی اور پہلی بار کیلاش برادری سے اقلیتی رکن وزیر زادہ کو معاون خصوصی برائے اقلیتی امور کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024