• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ویگن آر کا آٹومیٹک ورژن پاکستان میں متعارف

شائع January 3, 2020
— فوٹو بشکریہ پاک سوزوکی
— فوٹو بشکریہ پاک سوزوکی

پاک سوزوکی نے اپنی مقبول گاڑی ویگن آر کا آٹومیٹک ورژن ملک میں متعارف کرادیا ہے۔

پرو پاکستانی کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے کچھ عرصے سے افواہیں سامنے آرہی تھیں کہ کمپنی کی جانب سے نئے سال کے آغاز پر ویگن آر کا آٹومیٹک ورژں ویگن آر اے جی ایس متعارف کرایا جاسکتا ہے، جو اب درست ثابت ہوگئی ہیں۔

اس گاڑی میں ایک آٹومیٹڈ گیئر شفٹ ٹرانسمیشن اور ایک ائیربیگ دیا گیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے گاڑی کی خصوصیات پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا مگر ایک ہزار سی سی ویگن آر میں بیشتر فیچرز وہی ہوں گے، جو اس گاڑی کے دیگر ورژنز میں موجود ہیں۔

جیسے ویگن آر وی ایکس ایل ماڈل میں موجود کچھ فیچرز بشمول پاور اسٹیئرنگ، پاور ونڈوز، انفوٹینمنٹ سسٹم وغیرہ اے جی ایس بھی میں ہوں گے۔

کی لیس انٹری اور امبولائزر بھی دیئے جانے کا امکان ہے جبکہ سائیڈ مرر بیک سے گاڑی کی باڈی کے ہم رنگ ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ مہینوں میں پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے اور پاک سوزوکی کو توقع ہے کہ ویگن آر کے آٹومیٹک ورژن سے اس کی فروخت میں اضافے میں مدد مل سکے گی۔

اس گاڑی کی قیمت 18 لاکھ 90 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

خیال رہے کہ ویگن آر کو سوزوکی نے سب سے پہلے 1999 میں متعارف کرایا تھا جو پاکستان سمیت بھارت اور دیگر ممالک میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑیوں میں سے ایک ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024