• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

اوبر نے مشرق وسطیٰ میں کریم کی خریداری کا عمل مکمل کرلیا

شائع January 3, 2020
— فوٹو بشکریہ اوبر
— فوٹو بشکریہ اوبر

اوبر نے معروف رائیڈ شیئرنگ کمپنی کریم کی خریداری کا عمل مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

خیال رہے کہ مارچ 2019 میں اوبر نے مراکش سے پاکستان تک کام کرنے والی کمپنی کریم کو 3 ارب 10 کروڑ ڈالرز (4 کھرب 80 ارب پاکستانی روپے سے زائد) میں خریدنے کا اعلان کیا تھا۔

اب خریداری کا عمل مکمل ہوگیا ہے اور کریم نیٹ ورکس مکمل طور پر اوبر کی زیرملکیت ذیلی کمپنی بن گئی ہے، کریم کے شریک بانی اور سی ای او مدثر شیخا کریم اس کی قیادت کریں گے، جو اوبر کے تین نمائندوں اورکریم سے دو نمائندوں پر مشتمل بورڈ کو رپورٹ کریں گے۔

کمپنی کے بیان میں بتایا گیا کہ کریم اور اوبر خطوں میں کام خودمختار برانڈز کے طور پر کام کریں گے۔

معاہدے کے مطابق، اوبر نے مشرق وسطی میں کریم کے نقل و حمل اور ادائیگی کے کاروبار حاصل کیے ہیں، جس میں مصر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت بڑی مارکیٹیں شامل ہیں۔ پاکستان، قطر اور مراکش میں ریگولیٹری منظوری کا عمل جاری ہے اور ان ممالک میں حکام کی منظوری تک یہ ٹرانزیکشن مکمل نہیں ہوگی۔

اس حوالے سے اوبر کے سی ای او دارا خسروشاہی نے کہا 'میں کریم سے اس سے بھی زیادہ جدت دیکھنے کا منتظر ہوں، کیونکہ یہ کمپنی اپنی موجودہ قیادت کے زیرتحت آزادانہ کام جاری رکھے گی، دونوں پلیٹ فارم متوازی طور پر کام جاری رکھتے ہوئے اپنی مضبوطی کو بڑھاتے رہیں گے، جس کا فائدہ مشرق وسطیٰ کے شہروں میں ڈرائیورز اور مسافروں کو ہوگا'۔

کریم کے شریک بانی اور سی ای او مدثر شیخا نے کہا 'آج کریم کے لئے ایک نئے باب کا آغاز ہوا ہے۔ ہم نے مشرق وسطی کے زیادہ تر لوگوں کی زندگیوں کو آسان بنانے کے لئے سفر تقریبا ایک دہائی قبل شروع کیا تھا۔ اوبر کے ساتھ شامل ہونے سے خطے کی روزمرہ کی زندگی کو مزید آسان اور بہتر بنانے میں ہمارے وژن کو تیز کرنے میں مدد ملے گی۔ ہم کریم اور اوبر کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لئے انتہائی پرجوش ہیں، جو ہمارے کاروبار اور علاقائی مواقع کو سمجھتے ہیں، وہ ہماری اقدار اور ثقافت کے حامی ہیں، اور وہ اس مقصد پر یقین رکھتے ہیںجس نے ہمیں متحرک کیا'۔

دونوں کمپنیوں کے مطابق خریداری کا عمل مکمل کرنے سے ان اپلیکشنز کے ذریعے فراہم کی جانے والی خدمات کو پھیلانے کا موقع ملے گا ، جبکہ ڈرائیورز اور کیپٹنز کے لیے آگے بڑھنے کے مواقع بڑھیں گے اور لوگوں کو دی جانے والی سروسز میں بہتری آئے گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024