• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

فہد مصطفیٰ میں اتنی تبدیلی کیسے آئی؟

شائع January 2, 2020
فوٹو: یوٹیوب اسکرین شاٹ
فوٹو: یوٹیوب اسکرین شاٹ

پاکستان کے نامور اداکار فہد مصطفیٰ نے چند روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کے ذریعے والدین کو پیغام دیا تھا کہ وہ اپنے بچوں کو ٹک ٹاک ایپ سے دور رکھیں جس پر ان کا بےحد مذاق اڑایا گیا اور اب ان کی ایک تصویر بھی خوب توجہ کا مرکز بن رہی ہے۔

اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئے سال کے موقع پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ نہایت منفرد نظر آئے۔

فہد مصطفیٰ کے مطابق یہ تصویر 14 سال قبل 2006 میں لی گئی تھی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اس تصویر میں فہد مصطفیٰ کے بال بھی کافی بڑے ہیں جبکہ وہ کافی دبلے بھی نظر آرہے ہیں۔

ان کی اس تصویر کو جہاں کئی مداحوں نے پسند کیا وہ اس پر بھی اداکار کا مذاق بنایا جارہا ہے۔

ایک صارف نے اداکار کی تصویر پر کمنٹ کیا کہ 'فرق صرف امیری اور غریبی کا ہے'۔

جبکہ کسی کا یہ بھی ماننا تھا کہ فہد مصطفیٰ اس تصویر میں شعیب اختر سے مل رہے ہیں۔

انہوں نے اداکار پر الزام عائد کرتے ہوئے لکھا کہ بیوٹی انجیکشن لگانے سے قبل وہ ایسے نظر آتے تھے۔

فہد مصطفیٰ کے دوستوں نے بھی اس تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے ان کی تعریف کی۔

اداکار اعجاز اسلم نے تصویر پر فہد مصطفیٰ کو رومیو کہا۔

جبکہ ماہرہ خان کا بھی اس تصویر پر دلچسپ کمنٹ آیا۔

خیال رہے کہ فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان اس وقت 'قائداعظم زندہ باد' نامی فلم میں کام کرنے جارہے ہیں۔

یہ پہلا پروجیکٹ ہوگا جس میں یہ دونون اداکار ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔

اس فلم کی ہدایات نبیل قریشی دے رہے ہیں جبکہ پروڈکشن فضا علی میرزا کررہی ہیں۔

رواں سال ریلیز ہونے والی اس فلم میں فہد پولیس افسر کے کردار میں نظر آئیں گے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Hasan Jan 02, 2020 08:26pm
Sorry to say but he has no good looks.

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024