• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

گوگل میپس میں چھپی وہ ٹرکس جن سے آپ کو واقف ہونا چاہیے

شائع January 1, 2020
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

ٹریفک سے بچنا ہو یا کس جگہ جانے کے لیے راستہ تلاش کرنا ہو، اور اگر منزل پر پہنچ کر پارکنگ نہ نہ ملے تو بھی ذہن چڑچڑے پن کا شکار ہوجاتا ہے۔

خوش قسمتی سے گوگل میپس ایپ ان تمام مسائل کا حل ہے جو صارفین کو متعدد سہولیات فراہم کرتی ہے۔

مگر اس میں چند ایسے فیچرز بھی موجود ہیں جو بہت کم افراد کو معلوم ہوتے ہیں، یعنی ہوسکتا ہے کہ آپ گوگل میپس سے واقف ہوں، پتے جیسے ورک اور ہوم محفوظ کرچکے ہوں، تو ایک کلک سے آپ ان مقامات کی سمت جان لیتے ہیں جہاں اکثر جانا ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ آپ کھانے پینے کے مقامات، رہائش کی جگہیں اور دیگر کے بارے میں بھی جان سکتے ہیں، مگر گوگل میپس آپ کے لیے ان امور میں بھی مدد کرتا ہے جن کے بارے میں ہوسکتا ہے کہ آپ کو علم نہ ہو جیسے آف لائن استعمال کے لیے کسی جگہ کا میپ ڈاﺅن لوڈ کرنا، یہ آپ کو کسی جگہ پہنچنے کے وقت کے درست تخمینے سے بھی آگاہ کرتا ہے بلکہ بہت کچھ کرسکتا ہے۔

ایسے ہی چند فیچرز کے بارے میں جانیں جو گوگل میپس میں موجود تو ہیں مگر بیشتر افراد ان سے واقف نہیں۔

لائیو ویو میں دیکھیں کہ آپ کہاں چہل قدمی کررہے ہیں

کئی بار ایک یا 2 میل دور جگہ جانے پر مشکل ہوتا ہے کہ کسی چھوٹے نیلے ڈاٹ فگر کو دیکھ کر جان سکیں کہ آپ کو کہاں جانا ہے، مگر اس کا حل گوگل لائیو ویو ٹول ہے، جس میں آپ فون اسکرین پر دیکھ سکتے ہیں کہ آپ کس جانب بڑھ رہے ہیں۔ اس فیچر میں فون کا کیمرا آپ کے ارگرد کی عمارات اور مقامات کو اسکین کرکے درست لوکیشن کی تلاش میں مدد دیتا ہے۔ اسے استعمال کرنے کے لیے گوگل میپس میں اپنی منزل کا اندراج کریں اور گو پر کلک کریں۔

اس کے بعد واکنگ آئیکون کا انتخاب کریں، اسکرین کے نیچے لائیو ویو بغن پر کلک کریں جو اسٹارٹ بٹن کے برابر ہوگا۔ اس کے بعد کیمرے کو عمارات اور گلی میں لگے اشاروں کی جانب کردیں، جب منزل کی جانب چلنے لگے تو بڑے تیر اور گلی کے نام آپ کی اسکرین پر آکر رہنمائی کریں گے۔

انکوگنیٹو موڈ کو آزمائیں

یہ ایک نیا فیچر ہے جو کچھ ہفتے پہلے ہی گوگل میپس کا حصہ بنا ہے، جس کے ذریعے آپ اپنی لوکیشن دیگر میپس صارفین سے چھپا سکتے ہیں اور ان لوکیشن کو اپنے اکاﺅنٹ ڈیٹا میں محفوظ ہونے سے روک سکتے ہیں، جن کو آپ سرچ کرتے ہیں۔ اسے استعمال کرنے کے لیے گوگل میپس اوپن کریں، پروفائل آئیکون پر کلک کریں اور انکوگنیٹو موڈ کو ٹرن آن کردیں، اسی طرح اسے ٹرن آف بھی کیا جاسکتا ہے۔

آف لائن میپس استعمال کریں

ایسے مقامات پر جہاں فون کے سگنل کام نہیں کرتے، وہاں آپ اپنی منزل کی تلاش کے لیے آف لائن میپ کو استعمال کرسکتے ہیں جس کے لیے ایپ میں اپنی منزل کا اندراج کریں، اسکرین کے نیچے جگہ کے نام پر کلک کریں اور اوپر دائیں کونے میں موجود تھری ڈاٹ مینیو پر جاکر ڈاﺅن لوڈ آف لائن میپ کے آپشن کا انتخاب کریں اور ڈاﺅن لوڈ کرلیں۔

ٹور کی منصوبہ بندی کریں

اگر گوگل میپس میں کسی جگہ جانے کا وقت 7 گھنٹے دیا جائے اور آپ کو 8 گھنٹے لگ جائیں، تو اس کی ایک وجہ یہ بھی ہوتی ہے کہ آپ نے راستے میں رکنے کے مقامات کو شامل نہیں کیا ہوتا۔ گوگل میپس آپ کو ان رکنے کے مقامات کے اضافے کا آپشن دیتا ہے تاکہ منزل تک پہنچنے کے زیادہ درست وقت کے بارے میں آگاہ کرسکے۔

اسے استعمال کرنے کے لیے گوگل میپس میں اپنی پہلی منزل جیسے کسی ہوٹل کا اندراج کریں، اس کے بعد ڈائریکشنز پر کلک کریں۔

اب اوپر تھری ڈاٹ مینیو میں جاکر ایڈ اسٹاپ کے آپشن پر کلک کریں اور جتنی جگہوں پر رکنے کا ارادہ ہو، ان کا اندراج کردیں اور پھر ڈن پر کلک کرکے منزل پر پہنچنے کے زیادہ درست وقت کا تخمینہ جان سکیں گے۔

مقامات کی تصاویر جانے سے پہلے دیکھٰں

آن لائن تصاویر دھوکا دے سکتے ہیں تو کسی اچھے نظر آنے والے کسی ہوٹل میں بکنگ سے گوگل میپس پر ان کو پہلے چیک کرلیں۔

اس مقصد کے لیے گوگل میپس پر مطلوبہ ہوٹل یا مقام کو سرچ کریں اور نیچے بائیں کونے پر آپ کو ایک چھوٹا باکس کسی عمارت کی تصویر کے ساتھ نظر آئے گا، جو کہ اس علاقے کا اسٹریٹ ویو ہوگا، اس پر کلک کرکے دیکھیں وہ کیسا نظر آتا ہے۔

آپ زوم کرکے بھی اس علاقے کو اچھی طرح اسکرین پر دیکھ سکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024