• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm

ابوظبی کے ولی عہد ایک روزہ دورے پر جمعرات کو پاکستان آئیں گے

شائع January 1, 2020 اپ ڈیٹ January 2, 2020
یو اے ای کے ولی عہد نے جنوری 2019 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا—فائل فوٹو: پی آئی ڈی
یو اے ای کے ولی عہد نے جنوری 2019 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا—فائل فوٹو: پی آئی ڈی

ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النیہان ایک روزہ دورے پر کل (جمعرات کو) اسلام آباد پہنچیں گے۔

اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سفیر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ دورہ دونوں برادرانہ ممالک کے درمیان دوستی کے رشتے کو مزید مضبوط کرے گا۔

بیان میں کہا گیا کہ اس دورے میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات بڑھانے کے طریقے پر تبادلہ خیال کے لیے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النیہان، وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف کا دورہ متحدہ عرب امارات، ابوظبی کے ولی عہد سے ملاقات

اس کے علاوہ باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یو اے ای کے ولی عہد نے 6 جنوری 2019 کو پاکستان کا دورہ کیا تھا جبکہ یہ دورہ امارات کی جانب سے پاکستان کی معیشت کی بہتری کے لیے دیے گئے 3 ارب ڈالر کے چند ہفتوں بعد سامنے آیا تھا۔

یہاں یہ بات واضح رہے کہ یو اے ای کے ولی عہد کا یہ دورہ امارات کے وزیر برائے رواداری شیخ نیہان بن مبارک النیہان کے اس دورے کے چند روز بعد ہوگا، جس میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی تھی اور دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

اس سے قبل سعودی وزیر خارجہ شاہ فیصل بن فرحال السعود اور اماراتی وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زاید بن سلطان النیہان نے بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

یہاں یہ بھی واضح رہے کہ 14 دسمبر کو وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ابوظبی کا دورہ کیا تھا۔

اس دورے میں وزیراعظم نے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی تھی اور دوطرفہ معاملات اورخطے کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا تھا جبکہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ابوظبی کے ولی عہد سے ملاقات میں 'علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال' کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024