• KHI: Partly Cloudy 19.3°C
  • LHR: Fog 11.8°C
  • ISB: Rain 13.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 19.3°C
  • LHR: Fog 11.8°C
  • ISB: Rain 13.1°C

خاتون کی بدتمیزی پر پوپ فرانسس برہم، ہاتھ جھٹک دیا

شائع January 1, 2020
خاتون نے پوپ فرانسس کا ہاتھ پکڑ کر انہیں اپنی جانب کھینچنے کی کوشش کی— فوٹو: رائٹرز
خاتون نے پوپ فرانسس کا ہاتھ پکڑ کر انہیں اپنی جانب کھینچنے کی کوشش کی— فوٹو: رائٹرز

مذہبی پیشوا اور بزرگان دین عام لوگوں کی نظر میں ہمیشہ ایک ممتاز مقام رکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ جب کبھی بھی عوام کو ان سے ملنے کا موقع میسر آتا ہے تو وہ اپنی والہانہ عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔

اسی عقیدت کے اظہار میں بعض لوگ جارحانہ انداز اختیار کرتے ہیں اور جس کا نتیجہ بدمزگی کی صورت میں نکلتا ہے۔

مزید پڑھیں: مذہبی پیشواؤں نے راہباؤں کا ریپ کیا، پوپ فرانسس کا اعتراف

اسی طرح کا ایک ناخوشگوار واقعہ اٹلی میں نئے سال کے آغاز کے موقع پر پیش آیا جب ایک عقیدت مندخاتون نے مسیحی پیشوا پوپ فرانسس سے اظہار تکریم کے لیے جارحانہ انداز اپنایا جو پوپ کو شدید ناگوار گزرا۔

پوپ فرانسس نے خاتون کے ہاتھ پر تھپڑ رسید کرنے کے بعد برہمی کا بھی اظہار کیا— فوٹو: رائٹرز
پوپ فرانسس نے خاتون کے ہاتھ پر تھپڑ رسید کرنے کے بعد برہمی کا بھی اظہار کیا— فوٹو: رائٹرز

نئے سال کے آغاز کے موقع پر پوپ فرانسس مسیحیوں کے مقدس شہر ویٹی کن سٹی کے سینٹ پیٹرز اسکوائر میں زائرین اور عقیدت مندوں کو مبارکباد دیتے ہوئے مصافحہ بھی کر رہے تھے۔

اس موقع پر پوپ فرانسس بچوں سے ہاتھ ملا کر دور جانے لگے تو ایک خاتون نے ان کا ہاتھ مضبوطی سے تھام لیا اور اپنی طرف کھینچنے کی کوشش کی۔

پوپ فرانسس کو خاتون کی یہ حرکت شدید ناگوار گزری اور انہوں نے خاتون کی گرفت سے اپنا ہاتھ چھڑانے کے لیے ان کے ہاتھ پر ایک تھپڑ رسید کردیا اور برہمی کا بھی اظہار کیا۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق اس واقعے سے قبل خاتون نے صلیب کا نشان بنایا تھا اور 83سالہ پوپ کا ہاتھ پکڑ کر ان سے کچھ کہنے کی کوشش کی لیکن یہ واضح نہیں ہو سکا کہ وہ کیا کہنا چاہ رہی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025