• KHI: Partly Cloudy 19.3°C
  • LHR: Fog 11.8°C
  • ISB: Rain 13.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 19.3°C
  • LHR: Fog 11.8°C
  • ISB: Rain 13.1°C

ڈیٹنگ ایپ نے معروف اداکارہ کا اکاؤنٹ بلاک کردیا

شائع December 31, 2019
شرون اسٹون نے 1980 میں اداکاری کا آغاز کیا—فائل فوٹو: اے ایف پی
شرون اسٹون نے 1980 میں اداکاری کا آغاز کیا—فائل فوٹو: اے ایف پی

معروف ڈیٹنگ ایپلی کیشن ’بمبل‘ نے کئی صارفین کی شکایت کے بعد ایوارڈ یافتہ معروف ہولی وڈ اداکارہ 61 سالہ شرون اسٹون کا اکاؤنٹ بلاک کردیا تو وہ برا مان گئیں اور انہوں نے ڈیٹنگ ایپ کو شکایت کردی۔

شرون اسٹون نے اپنی ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ ’بمبل‘ انتطامیہ نے جعلی ہونے کے شبے میں ان کا اصلی اکاؤنٹ بند کیا ہے، جس سے انہیں پریشانی ہوئی۔

عمر رسیدہ اداکارہ نے ڈیٹنگ ایپلی کیشن کو اپنی ٹوئٹ میں مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ ’دراصل بلاک کیا گیا اکاؤنٹ ان کا اپنا ہی تھا اور وہ اصلی تھا‘۔

خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ (اے پی) کے مطابق شرون اسٹون کی جانب سے ٹوئٹ کیے جانے کے بعد ’بمبل‘ انتطامیہ نے اداکارہ کا اکاؤنٹ بحال کردیا جب کہ انہوں نے اداکارہ سے معزرت بھی کی۔

ڈیٹنگ ایپ انتطامیہ نے اداکارہ کا اکاؤنٹ بحال کرتے ہوئے اس بات پر فخر کیا کہ شرون اسٹون جیسی نامور اور ماضی کی خوبرو اداکارہ بھی ان کا حصہ ہیں۔

شرون اسٹون نے 2 شادیاں کیں اور دونوں طلاق پر ختم ہوئیں—فوٹو: اے ایف پی
شرون اسٹون نے 2 شادیاں کیں اور دونوں طلاق پر ختم ہوئیں—فوٹو: اے ایف پی

یہ پہلا موقع ہے کہ کسی اداکارہ نے خود اعتراف کیا ہے کہ کسی ڈیٹنگ ایپ نے ان کا اکاؤنٹ بلاک کیا، عام طور پر معروف شخصیات بھی ڈیٹنگ ایپلی کیشن میں فرضی ناموں سے اکاؤنٹ بناتی ہیں، تاہم شرون اسٹون نے اپنے نام اور تصویر سے اکاؤنٹ بنایا تھا۔

اداکارہ کی زائد العمری کی وجہ سے ’بمبل‘ استعمال کرنے والے صارفین کو شبہ ہوا کہ وہ ڈیٹنگ ایپلی کیشن استعمال نہیں کرسکتیں اس لیے انہوں نے انتطامیہ کو شکایت کی تھی۔

’بمبل‘ ڈیٹنگ ایپلی کیشن کی خاص بات یہ ہے کہ اس ایپلی کیشن کے تحت صرف خواتین کو یہ حق دیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی مرد سے رابطہ کر سکیں۔

یہ ایپلی کیشن امریکا کی ہے اور اس ایپلی کیشن میں معروف بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شیئرز بھی ہیں۔

اس ایپ کو دنیا بھر کی خواتین اچھی ایپ قرار دیتی ہیں، ساتھ ہی اس ایپ کو چند پالیسیز کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔

شرون اسٹون کے دیگر اداکاروں کے ساتھ بھی تعلقات رہے—فوٹو: اے ایف پی
شرون اسٹون کے دیگر اداکاروں کے ساتھ بھی تعلقات رہے—فوٹو: اے ایف پی

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025